’نائٹ کلب حملے میں کم از کم دو افراد ملوث تھے‘

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption کیمیو نامی کلب کے باہر کا منظر

امریکی ریاست اوہایو کے شہر سِنسناٹی کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

سِنسنناٹی پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق کیمیو نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم دو افراد ملوث تھے۔

پولیس چیف نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ زخمی ہونے والے کئی افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

پولیس کیپٹن کِمبرلی وِلیمز کا کہنا تھا کہ حملہ آور مفرور ہیں اور پولیس کے پاس فی الحال ان کے حلیے کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption یہ حملہ کیمیو نامی نائٹ کلب میں ہوا

ان کا کہنا تھا کہ فی الحال یہ واضح نہیں کہ اس حملے کے پیچھے کیا محرکات تھے اور ان کے خیال میں حملہ آور ایک سے زیادہ تھے۔

یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق راست ایک بجے ہوا اور اس وقت کلب میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔

گذشتہ بارہ ماہ کے دوران یہ امریکہ میں کسی نائٹ کلب میں فائرنگ کا ایسا دوسرا واقعہ ہے اور کچھ عرصہ پہلے ریاست فلوریڈا میں اورلینڈو کے ایک نائٹ کلب میں عمر متین نامی شخص نے حملہ کیا تھا جس میں 49 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اسی بارے میں