کیا یہ باڑ شدت ہسندی کو روکنے میں مفید ثابت ہوگی؟
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کیا یہ باڑ شدت پسندی کو روکنے میں مفید ثابت ہوگی؟

پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع ہوچکا ہے جبکہ مہمند ایجبسی اور باجوڑ ایجنسی کے سرحدی علاقوں کو زیادہ خطرات کا سامنا ہونے کی وجہ سے ترجیح دی جارہی ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا مذکورہ باڑ افغانستان کے لیے قابلِ قبول ہوگی، جبکہ ماضی میں وہ ایسی تجاویز کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ اور یہ کہ کیا یہ شدت پسندی کو روکنے میں واقعی مددگار ہوگی؟

ان ہی سوالوں کے جواب کی تلاش میں ہمارے ساتھی عمر آفریدی نے بی بی سی پاکستان کے ایڈیٹر ہارون رشید سے بات کی اور پہلے ان سے پوچھا کہ اس باڑ کی اہمیت کیا ہے؟