مانچیسٹر حملہ: ابھی بھی 20 کی حالت نازک

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption شدید زخمیوں میں بارہ بچے ہیں جن کی عمریں سولہ سال سے کم ہیں

مانچیسٹر خود کش حملے کے ایک دن بعد ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے بیس کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔

ان میں سے بارہ بچوں کی عمر سولہ سال سے کم ہے۔

پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک بچی نے کہا ہے کہ ان کے دونوں والدین جو انھیں کنسرٹ سے لے جانے کے لیے آئے تھے دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایک اور خاتون اپنی بھتیجی کو بچاتے ہوئے ہلاک ہو گئیں۔

ابھی تک ہلاک ہونے والوں میں سے چار افراد کے ناموں کو ظاہر کیا گیا ہے جن میں آٹھ سالہ سفی روز روسیز، 15 سالہ اولیویا کیمپبل، 28 سالہ جان ایٹکنسن اور تقریبا 18 سالہ جورجینا کیلنڈر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں