’پہلے وہ انگلش بوائے تھا لیکن بعد میں۔۔۔‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پہلے وہ انگلش بوائے تھا لیکن بعد میں۔۔۔‘

لندن میں سنیچر کو راہگیروں کو وین سے کچلنے اور چھرا گھونپ کر ہلاک کرنے والے خرم شہزاد بٹ کے ماموں نے بی بی سی سے خصوصی گفتگو کی اور بتایا کہ انھیں لندن حملے میں ہلاک ہونے والوں کے بارے میں کچھ نہیں پتا مگر وہ سمجھتے ہیں جیسے ہلاک ہونے والے لوگ ان کے اپنے ہی تھے۔

بی بی سی کے عثمان زاہد نے خرم شہزاد بٹ کے آبائی شہر جہلم میں ان کے رشتہ داروں سے ملاقات کی اور ان کے ماموں ناصر ڈار سے گفتگو کی اور پوچھا کہ کیا انہوں نے خرم کے رویے میں تبدیلی محسوس کی تھی؟