فرانس میں مسجد کے باہر فائرنگ، آٹھ افراد زخمی

تصویر کے کاپی رائٹ LAPROVENCE\ TWITTER

جنوبی فرانس میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک مسجد کے باہر فائرنگ کے واقعے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

لے پرووانس نامی اخبار کے مطابق ایوینیوں کے علاقے میں اتوار کی رات مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے نمازی الرحمہ مسجد سے نکل رہے تھے جب رینالٹ کلیو گاڑی میں سوار دو افراد ان کی جانب آئے اور ان پر فائرنگ کر دی۔

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں
فرانس میں میکخواں کی فتح پر مسلمان کیا سوچتے ہیں؟

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے سے ایک دہشت گردی کے واقعے کے طور پر نہیں نمٹ رہے ہیں۔

لے پرووانس نامی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چار افراد مسجد کے باہر زخمی ہوئے جبکہ دیگر چار افراد پچاس میٹر کے فاصلے پر واقعے ایک فلیٹ میں زخمی ہوئے جن میں ایک سات سالہ بچی بھی شامل ہے۔

علاقے کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ممکنہ طور پر گینگز کی آپ کی لڑائی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

جمعرات کو پیرش میں ایک مسجد کے سامنے لوگوں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں