سامعہ ممتاز
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’سوسائٹی نہیں چاہتی کہ عورت مرد سے برابری سے بات کرے‘

پاکستانی اداکارہ سمعیہ ممتاز ایسے ٹیلی وژن رولز سے خاصی مشہور ہیں جن میں وہ بہت دکھی خواتین کے رول ادا کرتی ہیں۔ دختر اور مور جیسی فلموں اور اُڈاری اور میری ذات ذرہِ بے نشاں جیسے ٹیلی وژن سیریلز میں ان کے ایسے ہی رول رہے۔ لیکن اب ایک نئی فلم میں وہ ایک بالکل الگ قسم کے رول میں نظر آرہی ہیں۔ فلم جیون ہاتھی میں ان کا کردار کافی گلیمرس قسم کا ہے۔ تو کیا اب سمعیہ ممتاز ویورز کو رُلانے کے بجائے ہنسایا کریں گی؟ ہماری ساتھی فی فی ہارون نے ان سے بات کی۔