سری دیوی کی نقل نہیں کی ہے: سوناکشی سنہا

سوناکشی سنہا تصویر کے کاپی رائٹ SPICE PR
Image caption سوناکشی سنہا اپنی نئی فلم فورس 2 میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں

بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ انھوں نے سری دیوی کی نقل نہیں کی ہے کیونکہ کوئی ان کے آس پاس بھی نہیں پہنچ سکتا۔

سوناکشی سنہا نے یہ بات فلم 'مسٹر انڈیا' میں اپنے زمانے کی معروف اداکارہ سری دیوی پر فلمائے گئے گیت ’کاٹے نہیں کٹتے یہ دن یہ رات۔۔۔' کے بارے میں کہی۔ یہ گیت آج بھی بالی وڈ میں اپنی مثال آپ ہے۔

دیپکا پر مغربی اور انڈین میڈیا میں ٹھن گئی

بہر حال سوناکشی سنہا نے مثال بننے والے اس گیت کے انداز کو اپنی فلم 'فورس -2' میں نبھانے کی کوشش کی ہے۔

فلم 'فورس -2' میں اسی گانے کو 'او جانيا.۔۔' کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

اس بارے میں سوناکشی کہتی ہیں کہ 'سری دیوی جی نے جس طرح سے اداکاری کی ہے، میرا اسے ریپلیس کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کا گیت 'کاٹے نہیں کٹتے۔۔۔' پر رقص اپنی مثال آپ ہے۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ UNIVERSAL PR
Image caption سوناکشی سنہا نے اپنی فلم اکیرا میں مضبوط کردار ادا کیا تھا

نیا ورژن 'او جانيا۔۔۔' شاندار ہے، پرانے گیت کو قدرے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اور آج کل کی اے ڈی ایم موسیقی کے ساتھ اسے نئے روپ میں پیش کیا ہے۔

ویپل امرت لال شاہ اور جان ابراہم فلم 'فورس -2' کے پروڈیوسرز ہیں اور ابھینو دیو نے فلم کی ہدایت ہے۔

سوناکشی سنہا نے اپنی پچھلی فلم 'اكیرا' میں اپنے بااثر ایکشن سے لوگوں کا منہ بند کر دیا تھا۔

لیکن فلم کو باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی نہیں ملی۔

سوناکشی کو پورا بھروسہ ہے کہ جان ابراہم کے ساتھ فورس کے اس سیکوئل میں ان کا ایکشن ایک بار پھر ان کے ناقدین کا منہ بند کر دے گا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں