بریڈ پٹ کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہو گا

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption اسی واقعے کی تحقیقات کرنے والے سماجی کارکنوں نے بھی دوہفتے قبل بریڈ پٹ کو ان الزامات سے بری قرار دیا تھا

امریکہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ بریڈ پٹ کے ایک بچے کے ساتھ ناروا سکول الزامات کی تحقیقات کے بعد اداکار پر کسی قسم کا مجرمانہ مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

فرانس سے لاس اینجلس پرواز کے دوران بریڈ پٹ کی جانب سے ان کے 15 سالہ بیٹے میڈوکس کے ساتھ ناروا سلوک کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس کے فورا بعد انجلینا جولی نے طلاق کی درخواست دی تھی اور انھوں نے اپنے چھ بچوں کی مشترکہ نگہبانی کے لیے اپیل کی ہے۔

اسی واقعے کی تحقیقات کرنے والے سماجی کارکنوں نے بھی دوہفتے قبل بریڈ پٹ کو ان الزامات سے بری قرار دیا تھا۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ 'بریڈ پٹ اور ان کے بچوں کی پرواز کے بعد عائد کیے گئے الزامات کے جواب میں، ایف بی آئی نے حالات کا ازسرنو جائزہ لیا ہے اور وہ مزید تحقیقات جاری نہیں رکھیں گے۔'

ایف بی آئی کے مطابق 'اس معاملے میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔'

خیال رہے کہ 52 سالہ بریڈ پٹ اپنے چھ بچوں کی قانونی اور مشترکہ تحویل چاہتے ہیں جن میں سے تین بچے انجلینا جولی نے دونوں کے تعلقات کے آغاز سے قبل سنہ 2004 میں گود لیے تھے۔

بریڈ پٹ اور انجلینا جولی نے دو سال قبل ہی ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں