پرینکا چوپڑہ اب یونیسیف کی گلوبل ٹیم میں شامل

یونیسیف کی عالمی گڈول ٹیم تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption پرینکا چوپڑہ نے یونیسیف کی عالمی خیرسگالی سفیروں کی ٹیم میں شمولیت کو باعث افتخار قرار دیا ہے

انڈیا کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑہ مسلسل نئی بلندیاں حاصل کر رہی ہیں اور اب انھیں بچوں کے حقوق کے پروموشن کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی گلوبل گڈول (خیرسگالی) ٹیم میں شامل کیا گيا ہے۔

وہ گذشتہ دس سال سے انڈیا کی جانب سے یونیسیف کی خیرسگالی کی سفیر ہیں اور اب انھیں عالمی ٹیم میں شامل کیا گيا ہے۔

٭پرینکا چوپڑہ کے لیے سٹائل آئیکون ایوارڈ

٭ ’سنگ دلانہ‘ پیغام والی شرٹ پر پرینکا کی معافی

گذشتہ روز اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز نیو یارک میں یونیسیف کی 70 ویں سالگرہ منائی گئي جس میں وہ عالمی شہرت کی حامل شخصیات ڈیوڈ بیکھم، اورلانڈو بلوم، جیکی چین اور ملی بابی براؤن کے ہمراہ نظر آئیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption یونیسیف کے 70 سالہ جشن پر پیش ہونے والے پروگرامز میں شریک اورلانڈو اور پرینکا چوپڑہ

انھوں نے انسٹا گرام اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: 'یقین نہیں آتا کہ دس سال ہو گئے! یونیسیف کی گلوبل گڈول ایمبیسڈر کی خدمات کے لیے اس حیرت انگیز گروپ کے ساتھ کام کرنا میرے لیے باعث افتخار ہے۔'

امریکی ٹی وی سیریز 'کوانٹیکو' کی اداکارہ کو ایک بار پھر 'پیپلز چوائس' ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گيا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ ANGELA WEISS
Image caption پرینکا چوپڑہ معروف برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کے ساتھ

انھوں نے فٹبالر ڈیوڈ بیکھم اور ملی بابی براؤن کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور لکھا: 'یونیسیف کے عالمی خاندان میں شامل کرنے کے لیے ڈیوڈ بیکھم اور ملی بابی براؤن آپ دونوں کا شکریہ۔'

انھوں نے مزید لکھا: 'ہم خیال لوگوں سے ملنا ہمیشہ مسرت کا باعث ہوتا ہے جو یہ سوچتے ہیں کہ سب کچھ کے باوجود ہم مین ابھی انسانیت باقی ہے۔ اور ملی براؤن آپ نے آج بہترین میزبانی کی۔۔۔ مبارکباد۔'

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں