استاد فتح علی خان انتقال کر گئے

تصویر کے کاپی رائٹ Facebook
Image caption استاد فتح علی خان کو سنہ 1969 میں تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا

پاکستان کے نامور کلاسیکل گلو کار استاد فتح علی خان بدھ کی شام اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

وہ کچھ عرصے سے دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق استاد فتح علی خان کو سنہ 1969 میں تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔

کراچی میں قوال امجد صابری کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی میں معروف قوال امجد صابری قتل

استاد فتح علی خان کی نماز جنازہ کل کریم پارک لاہور میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین موہن پورہ قبرستان لاہور میں کی جائے گی۔

استاد فتح علی خان استاد امانت علی خان اور حامد علی خان کے بھائی تھے۔

حامد علی خان کے مطابق استاد فتح علی خان کی نماز جنازہ کل لاہور میں ادا کی جائے گی۔

استاد فتح علی خان پاکستان کے علاوہ، امریکی، انڈیا، کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، جرمنی، اٹلی، فرانس، ناروے، افغانستان، نیپال میں بھی کافی مشہور تھے۔

ان کے شاگرد، امریکہ، لندن، جرمنی، ناروے، سوئٹزرلینڈ اور انڈیا میں مقیم ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں