'سنی لیونی پر پیسے نہ لٹاؤ، میری فلم کا ٹکٹ خریدو بھائی'

سلمان خان تصویر کے کاپی رائٹ AFP/GETTY IMAGES
Image caption اس وقت سلمان خان کا ستارہ عروج پر ہے اور ایک کے بعد ایک ان کی فلمیں بلاک بسٹر ثابت ہو رہی ہیں

کالے ہرن کے شکار کے معاملے میں سلمان خان جمعے کو جودھپور کی سی جی ایم عدالت میں پیش ہوئے۔ انھوں نے خود کو بےقصور بتایا اور کہا کہ انھیں اس معاملے میں پھنسایا گیا ہے۔

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں
کیا سلمان اور شاہ رخ کے ستارے عروج پر ہیں؟ سنیے بالی وڈ راؤنڈ اپ

٭

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہرن کی موت قدرتی طور پر ہوئی تھی لیکن لگتا ہے سوشل میڈیا پر لوگوں کو سلمان کی دلیل ہضم نہیں ہوئی۔

بعض نے کہا کہ سلمان کی اگلی بلاک بسٹر فلم کا نام ہو گا 'نو ون کلڈ بلیک بگ،' (کالا ہرن کسی نے نہیں مارا۔)

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption سلمان خان کے مطابق ہرن کی موت قدرتی طور پر ہوئی تھی لیکن سوشل میڈیا پر لوگوں کو سلمان کی یہ دلیل کچھ ہضم نہیں ہوئی

ایک اور صاحب نے لکھا کہ ’جب سلمان پیدا ہوئے ہوں گے، تو ڈاکٹر نے کہا ہو گا۔۔۔ 'مبارک ہو، معصوم پیدا ہوا ہے۔'

لگتا ہے کہ اس وقت سلمان خان کا ستارہ عروج پر ہے، جس طرح ایک کے بعد ایک ان کی فلمیں بلاک بسٹر ثابت ہو رہی ہیں اسی طرح وہ مختلف مقدمات سے بری بھی ہو رہےہیں۔

حال ہی میں وہ 2002 کے' ہٹ اینڈ رن کیس سے بری کیے گئے۔ کالے ہرن سے متعلق معاملہ اس وقت کا ہے جب سلمان خان راج شری پروڈکشن کی فلم 'ہم ساتھ ساتھ ہیں' کی شوٹنگ کے لیے راجستھان میں تھے۔ اس معاملے میں ان کے ساتھ سیف علی خان، سونالی بیندرے اور نیلم بھی شامل تھیں۔ ویسے ان لوگوں کے لیے یہ فلم خاصی یاد گار رہی تبھی تو اس فلم کی پوری سٹار کاسٹ جودھپور کی عدالت میں ابھی تک ساتھ ساتھ ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ HOTURE IMAGES
Image caption سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ مار پیٹ ہونے کی وجہ سے فی الحال فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے

فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی پر حملہ

راجستھان کے شہر جے پور میں فلم 'پدماوتی' کی شوٹگ کے دوران ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ مار پیٹ ہونے کی وجہ سے فی الحال فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ان پر حملہ کرنے والوں کا الزام ہے کہ ملکہ پدماوتی کو فلم میں غلط طریقے سے دکھایا گیا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption فلم رانی پدماوتي کے تاریخی کردار پر مبنی ہے اور یہ کردار اداکارہ دیپیکا پاڈو کون نبھا رہی ہیں

جے پور کے مہندرگڑھ قلعے میں شوٹنگ کے دوران راجپوت کرنی سینا کے کارکنوں نے توڑپھوڑ اور بھنسالی کے ساتھ مار پیٹ بھی کی۔

یہ فلم رانی پدماوتی کے تاریخی کردار پر مبنی ہے. کارکنوں کا الزام ہے کہ بھنسالی نے اپنی فلم میں راجپوت ملکہ اور مغل بادشاہ علاء الدین خلجی کے درمیان محبت کا تعلق دکھایا ہے جو غلط ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption ادا کار رنویر سنگھ علاء الدین خلجی کے کردار میں ہیں

شاہ رخ اور ریتک روشن میں مقابلہ

شاہ رخ خان کی فلم 'رئیس' اور رتک کی فلم 'قابل' کافی امیدوں، تنازعوں اور قیاس آرائیوں اور سیاست کے بعد ریلیز ہوئیں اور دونوں ہی فلمیں لوگوں کو پسند بھی آ رہی ہیں۔

ہاں قابل کے مقابلے میں رئیس زبردست کامیاب ثابت ہوئی ہے جس کی کئی جوہات ہیں۔ ایک وجہ شاہ رخ کی مقبولیت اور ان کا سٹارڈم ہے اور دوسری وجہ فلم کی کہانی اور شاہ رخ کا وہ کردار ہے جو عام لوگوں کے دل کو چھو گیا ہے اور کافی حد تک اس فلم کے وہ مکالمے جو اس وقت ہر ایک کی زبان پر ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ SPICE PR
Image caption فلم رئیس زبردست کامیاب ثابت ہوئی جسکی کی کئی جوہات ہیں ایک وجہ شاہ رخ کی مقبولیت اور انکا سٹارڈمبھی ہے

فلم کی ریلیز سے پہلے اور بعد میں بھی شاہ رخ اور رتک کے درمیان ٹوئٹر پر انتہائی خوشگوار انداز میں بات ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کی مبارک باد بھی دی۔

لیکن لگتا ہے پاپا راکیش روشن شاہ رخ اور رئیس کی ٹیم سے خاصے ناراض ہیں۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں یہاں تک کہہ دیا کہ وہ رئیس دیکھنے کے بجائے دو بار قابل دیکھنا چاہیں گے۔ پاپا راکیش شاید یہ بھول رہے ہیں کہ شاہ رخ باصلاحیت اداکار ہیں تو کیا خود ان کا بیٹا بھی انتہائی قابل اداکار ہے۔

Image caption فلم کا سب سے دلچسپ پہلو سنی لیونی کا آئٹم نمبر ثابت ہو رہا ہے اور سنیما گھروں میں شائقین ان کا گانا شروع ہوتے ہی بے قابو ہو کر ناچ اٹھتے ہیں

برائے مہربانی مسقبل میں آپ ریتک کی اگلی فلم کی تاریخ سوچ سمجھ کر طے کریں۔ جہاں تک رئیس کا تعلق ہے تو اس فلم کا سب سے دلچسپ پہلو سنی لیونی کا آئیٹم نمبر ثابت ہو رہا ہے اور سنیما گھروں میں شائقین ان کا گانا شروع ہوتے ہی بےقابو ہو کر ناچتے اور اور پیسے لٹا رہے ہیں جس پر شاہ رخ نے مذاقاً ٹویٹ کیا کہ'بھائی سنی لیونی پر پیسہ نہ لٹاؤ، میری فلم کا ٹکٹ خریدو۔'

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں