افسوس کہ ایکشن فلموں کا موقع نہیں ملا: شاہ رخ خان

شاہ رخ فیملی کے ساتھ تصویر کے کاپی رائٹ CRIESSIE COMMUNICATION
Image caption فلم رئیس میں شاہ رخ خان ایکشن کرتے نظر آتے ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ انھیں ماضی ایکشن فلمیں کرنے کا زیادہ موقع نہیں ملا

بالی وڈ میں رومانس کنگ کے نام سے معروف اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ اگلی نسل کا سپر سٹار ان کا چھوٹا بیٹا ابرام خان ہو گا۔

شاہ رخ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’رئیس‘ باکس آفس پر اچھا بزنس کر رہی ہے۔ انھوں نے اسی سلسلے میں بی بی سی سے بات چیت کی۔

ان سے جب پوچھا گیا کی کیا بالی وڈ کے خانوں کے بعد 'سپر سٹار' کا چلن ختم ہو جائے گا تو اس کے جواب میں شاہ رخ برجستہ بول اٹھے: 'ابرام ہے نا اگلا سپر سٹار۔'

تین سالہ ابرام اپنے والد شاہ رخ خان کے ساتھ انٹرویو کے دوران موجود تھا۔ اپنے آس پاس کے ماحول سے بے خبر ابرام کھیل میں مصروف انٹرویو کے درمیان اپنے ہاتھوں سے کارنامے دکھا کر والد شاہ رخ خان کی توجہ اپنی طرف کھینچ رہا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption تین سالہ ابرام والد شاہ رخ خان کے ساتھ انٹرویو کے دوران موجود تھا

فلم 'رئیس' پر بات کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا؛ 'ابرام کو یہ فلم بہت پسند آئی۔ عام لوگوں کی کی طرح وہ بھی 'لیلی او لیلی' نغمے پر ناچنے لگا اور جب میں فلم میں کسی کو مار رہا تھا تو ابرام بولتا، ’گو پاپا گو پاپا۔'

فلم رئیس میں شاہ رخ خان ایکشن کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انھیں ایکشن فلمیں کرنے کا موقع ہی نہیں ملا۔

تصویر کے کاپی رائٹ SPICE PR

وہ کہتے ہیں: 'جب میں چھوٹا تھا تو ایکشن میں کافی اچھا تھا کیونکہ میں جمناسٹ بھی تھا اور دوڑ بھی اچھی لگا لیتا تھا لیکن بدقسمتی سے مجھے ایکشن رول نہیں ملے اور اب تو بہت دیر ہو چکی ہے۔ لیکن مجھے ایکشن پسند بہت ہے۔'

شاہ رخ خان کی پچھلی فلم فین باکس آفس پر اتنی کامیاب ثابت نہیں ہوئی تھی جس کا انھیں افسوس ہے۔ شاہ رخ نے تسلیم کیا کہ اس ناکامی سے ان کا دل ٹوٹ گیا تھا۔ فلم 'فین' تو ناکام رہی لیکن اس سے ان کا حوصلہ کم نہیں ہوا۔

شاہ رخ نے کہا کہ ان کی فلم کو ہمیشہ سے ہی بڑی اچھی اوپننگ ملی ہے اور لوگ بڑی امید لے کر ان کی فلم دیکھنے آتے ہیں، اس لیے ناظرین جو چاہتے ہیں وہ انہیں مہیا کرانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ایک ہی طرح کی چیزیں بار بار کر کے وہ بور بھی جاتے ہیں۔

انھیں خوشی ہے کہ نئے دور کے فلم ڈائریکٹر جیسے گوری شندے، امتياج علی اور ایل آنند رائے ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ناظرین کو کچھ نیا دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں