حسینۂ کائنات کا تاج فرانس کی آئرش متیرینی نے جیت لیا

آئرش میتیرینی تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption آئرش میتیرینی پیشے سے ڈینٹل سرجن ہیں

مس یونیورس کے مقابلے کے آخری مرحلے میں پہنچنے والي تین خوبصورت لڑکیوں میں سے صرف کسی ایک ہی کو تاج ملنا تھا اور اس بار یہ اعزاز مس فرانس کے نام رہا۔

فلپائن کے شہر منیلا میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں فرانسیسی حسینہ آئرش مترینی کو کائنات کی سب سے خوبصورت خاتون منتخب کیا گيا اور اس کے لیے ان کی تاج پوشی کی گئی۔

آئرش میتیرینی پیشے سے ڈینٹل سرجن ہیں۔

24 سالہ آئرش کا ارادہ ہے کہ اب انھیں جو مس یونیورس کے خطاب سے شہرت ملی ہے وہ اس کا استعمال دانتوں اور منہ کی صفائی کے فروغ کے لیے کریں گی۔

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption سالہ اس ڈاکٹر کا ارادہ ہے کہ اب انھیں جو مس یونیورس کے خطاب سے شہرت ملی ہے وہ اس کا استعمال دانتوں اور منہ کی صفائی کے فروغ کے لیے کریں گی

مس ہیتی ریکویل اس مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہیں اور 23 سالہ مس کولمبیا اینڈریا ٹوؤر تیسرے نمبر پر رہیں۔

اس مقابلے میں انڈیا کی جانب سے روشمتا ہری مورتی بھی شامل ہوئی تھیں لیکن وہ آخری مرحلے میں پہنچنے میں ناکام رہیں۔

اسے محض اتفاق ہی کہا جا سکتا ہے کہ 23 ​​برس قبل سنہ 1994 میں فلپائن کے شہر منیلا میں ہی انڈیا کی سشمیتا سین نے یہ خطاب اپنے نام کیا تھا اور اس بار اس مقابلے میں حصہ لینے والی روشمتا هری مورتی کا جنم اسی برس ہوا تھا۔

سشمیتا سین اس بار مس یونیورس مقابلے میں بطور جج شامل ہوئیں۔

متعلقہ عنوانات