کیا سونم عالیہ کی کامیابی سے ناخوش ہیں؟

سونم کپور تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption سونم کپور کو فلم نیرجا میں اداکاری کے لیے بہت سارے انعامات سے نوازا جا چکا ہے

بالی وڈ میں نئی نسل کی اداکاراؤں میں سخت مقابلہ نظر آ رہا ہے اور اس دفعہ یہ مقابلہ بظاہر اداکارہ سونم کپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان ہے۔

اس بار بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور اور ڈائریکٹر اور فلم ساز مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ کے درمیان مقابلہ تھا۔

٭ فلم فیئر ایوارڈز: دنگل، عامر اور عالیہ آگے

٭ فلم فیئر ایوارڈز کے لیے چار پاکستانی فنکار نامزد

اس سے قبل بالی وڈ میں یہ مقابلہ پرینکا چوپڑہ اور دیپکا پاڈوکون کے درمیان نظر آتا رہا اور اس سے پہلے یہ مقابلہ ایشوریہ رائے، کرینہ کپور، قطرینہ کیف اور سشمیتا سین کے درمیان نظر آتا تھا۔

سونم کپور کو زیادہ تر ایوارڈز فلم نیرجا میں اداکاری کے لیے ملے جبکہ بہترین اداکارہ کا ایک ایوارڈ عالیہ بھٹ کو بھی ملا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption عالیہ بھٹ کو فلم اڑتا پنجاب میں اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا

سونم کپور کا کہنا تھا کہ 'صرف ایک ایوارڈ کے علاوہ تمام ایوارڈز کمیٹی نے فلم 'نیرجا' میں میری اداکاری کو سراہا۔'

لیکن انڈیا کے سب سے معروف 'فلم فیئر ایوارڈز' میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ عالیہ بھٹ کو فلم 'اڑتا پنجاب' میں ان کی اداکاری کے لیے ملا۔

اسی لیے یے باتیں ہونے لگیں کہ سونم کپور عالیہ کے ہاتھوں ہارنے سے خوش نہیں ہیں۔

بہر حال سونم کپور نے اس کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ 'مجھے معلوم نہیں کہ کہاں سے اس طرح کی باتیں سامنے آئي ہیں۔ میں نتیجے سے بہت خوش ہوں۔ میں اس بات سے بہت ہی زیادہ خوش ہوں کہ میں نیرجا جیسی اہم فلم کا حصہ تھی۔'

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption سونم کپور سٹائل ائیکون کے طور پر بھی معروف ہیں

انھوں نے مزید لکھا 'اگر ایوارڈ مجھے مل گیا تو میں خوش ہوں اور اگر نہیں ملا تو بھی مجھے اطمینان کا وہی احساس ہے کہ ہم نے نیرجا کے ساتھ کیا حاصل کیا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ فلم ناظرین کو پسند آئی۔'

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں