ڈومینک ریپبلک کے اخبار نے بیلڈون کو اصل ٹرمپ سمجھ لیا

بالڈون تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption بولڈون کو غلطی سے اصلی ڈونلڈ ٹرمپ سمجھ لیا گیا

اداکار ایلک بیلڈون نے سیٹرڈے نائٹ لائیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا جو روپ اختیار کیا اسے ایک قومی اخبار نے اصلی اور حقیقی تسلیم کر لیا۔

جمہوریہ ڈومینیکن کے اخبار 'ایل نیشنل' نے غلطی سے ایلک بیلڈون کی ایک تصویر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے شائع کرنے پر معافی مانگی ہے۔

اخبار میں یہ تصویر اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کے ساتھ شائع کی تھی۔

اس تصویر کے ساتھ جو مضمون شائع ہوا ہے اس میں اسرائیلی تعمیرات کا ذکر ہے۔

اخبار نے اپنے قارئین اور اگر کوئی اس تصویر سے متاثر ہوا ہو تو ان سے معافی مانگی ہے۔

یہ تصویر اخبار کو امریکی پروگرام 'سیٹرڈے نائٹ لائیو' کی معلومات کے ساتھ روانہ کی گئی تھی۔ یہ پروگرام امریکہ میں ایک عرصے سے جاری ہے۔

ایل نیشنل نے کہا ہے 'کسی کو غلطی کا احساس نہیں ہوا۔' خیال رہے کہ 'سیٹرڈے نائٹ لائیو' صدر ٹرمپ کی پسند کا پروگرام نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایلک بیلڈون کی جانب سے بار بار ان کی نقالی کرنا 'صحیح نہیں' ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ EL NACIONAL
Image caption معافی نامے کے ساتھ یہ تصویر شائع کی ہے تاکہ فرق واضح ہو سکے

ایک بار انھوں نے اس کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا: 'یہ مزاحیہ نہیں ہے، اس کے فنکار ہولناک ہیں، ہمیشہ فرسودہ قسم کے کام۔ حقیقتاً خراب ٹی وی شو۔'

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں