بلند عمارت سے لٹکنے پر روسی ماڈل کو دبئی پولیس کی تنبیہ

Viktoria Odintcova تصویر کے کاپی رائٹ Viktoria Odintcova

دبئی کی پولیس نے ایک روسی ماڈل کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بلند عمارت سے بغیر کسی حفاظتی بیلٹ کے لٹکنے کی کوشش آئندہ نہیں کریں۔

22 سالہ روسی ماڈل وکٹوریہ کا ہاتھ ان کے اسسٹنٹ نے پکڑا اور وہ 73 منزلہ دبئی مرینا عمارت سے فوٹو شوٹ کے لیے لٹک گئیں۔

وکٹوریہ نے اپنی ویڈیو اور تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا 'مجھے اب بھی یقین نہیں آ رہا کہ میں نے ایسا کیا۔ میں جب بھی ویڈیو دیکھتی ہوں تو میری ہتھیلیوں میں پسینہ آ جاتا ہے۔'

تاہم مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نےروس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ سے تعلق رکھنے والی وکٹوریہ کو طلب کیا ہے اور حلف نامے پر دستخط کرائے ہیں کہ وہ اپنے کام کے لیے آئندہ اپنی جان کو خطرے میں نہیں ڈالیں گی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Viktoria Odintcova

دبئی پولیس کے میجر جنرل خلیل المنصوری کے مطابق وکٹوریہ کو حلف نامہ پر دستخط کرانے کے لیے پولیس سٹیشن بلایا گیا تھا کہ وہ دبئی میں اپنی جان کو خطرے میں نہیں ڈالیں گی۔ 'جو اس روسی لڑکی نے کیا وہ جان کو خطرے میں ڈالنا تھا۔'

تصویر کے کاپی رائٹ Viktoria Odintcova

وکٹوریہ کی جانب سے اپنے پرخطر فوٹو شوٹ کی جو تصاویر انسٹا گرام پر ڈالی گئی ہیں ان کو 70 ہزار افراد نے پسند کیا ہے جبکہ تین لاکھ 80 ہزار افراد نے ویڈیو کو پسند کیا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Viktoria Odintcova

تاہم کئی لوگوں نے وکٹوریہ کو اپنی جان خطرے میں ڈالنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

متعلقہ عنوانات