سٹار بننا آسان، سٹار رہنا مشکل: شاہد کپور

شاہد اور کنگنا تصویر کے کاپی رائٹ SPICE PR
Image caption فلم رنگون میں شاہد کپور کے ساتھ کنگنا راناوت اور سیف علی خان ہیں

'جب وی میٹ'، 'کمینے'، 'راجکمار'، اور 'حیدر' جیسی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار شاہد کپور نے اپنے کریئر میں بہت سے نشیب و فراز دیکھے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آج کی تاریخ میں سٹار بننا بہت آسان ہے لیکن سٹار بنے رہنا انتہائی مشکل ہے۔

٭ سال کے آغاز پر فلمیں فلاپ ہوتی ہیں؟

٭ 'دوستی تک تو ٹھیک لیکن محبت ہونا برا ہے'

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے شاہد کپور نے کہا، 'آج سوشل میڈیا کی مدد سے کوئی بھی سٹار بن سکتا ہے لیکن ناظرین ایک ہی چیز بار بار دیکھ کر بور جاتے ہیں اس لیے سٹار بنے رہنا انتہائی مشل ہے اور اسی وجہ سے مختلف چیزیں کرتے رہنا ضروری ہے۔'

شاہد کپور کے مطابق آج کے دور میں صرف مقبولیت کے پیچھے بھاگنے سے کام نہیں چلتا۔

تصویر کے کاپی رائٹ SPICE PR
Image caption شاہد کپور حکومت برطانیہ کے ایک انڈین فوجی کے کردار میں ہیں

حال ہی میں باپ بننے والے شاہد کپور کو اب ہر وقت گھر جا کر بیٹی اور بیوی کے ساتھ وقت گزارنے کی فکر رہتی ہے۔

ایک معروف اور مصروف شخصیت ہونے کے سبب شاہد یہ تسلیم کرتے ہیں کہ بیٹی کو تنہائی میں وقت دینا بہت مشکل ہے۔

'کمینے' اور 'حیدر' کے بعد وشال بھاردواج کے ساتھ 'رنگون' ان کی تیسری فلم ہوگی۔

شاہد کپور نے فلم 'رنگون' کے سیٹ پر وشال بھردواج کی جانب سے خود کو نظر انداز کیا گیا محسوس کیا تاہم انھیں اس بات کی شکایت نہیں ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایک ڈائریکٹر ہونے کے ناطے وہ کئی چیزوں میں الجھے ہوئے تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ SPICE PR
Image caption یہ فلم دوسری جنگ عظیم کے پس منظر میں بنائی گئی ہے

وشال بھردواج کے ساتھ اپنی دس سالہ رفاقت کے بارے میں شاہد نے بتایا: 'کمینے بڑی فلم تھی، میرا اور وشال جی کا اچھا وقت چل رہا تھا تاہم پہلی بار کام کرتے ہوئے ہم دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگا۔'

شاہد نے تسلیم کیا كہ 'کمینے' سے ان میں بطور اداکار اعتماد پیدا ہوا۔

دوسری عالمی جنگ کے پس منظر پر مبنی فلم 'رنگون'میں شاہد کپور برطانوی انڈین آرمی کے ایک رکن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم میں کنگنا راناوت اور سیف علی خان بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں