جوڑے کا عدالت میں دھنش کے والدین ہونے کا دعویٰ

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption دھنش تامل سنیما کے بے تاج بادشاہ رجنی کانت کے داماد ہیں

جنوبی بھارت کے مقبول فلم اداکار دھنش پر ایک جوڑے نے اپنی کفالت کے لیے ایک مقدمہ کیا ہے۔

کورٹ میں خود کو دھنش کے والدین بتانے والے اس جوڑے کا دعویٰ ہے کہ دھنش دس سال کی عمر میں گھر سے بھاگ گئے تھے۔

بی بی سی کے نامہ نگار جے کمار کے مطابق اس تامل جوڑے کی جانب سے کیے گئے مقدمے کے سلسلے میں دھنش کو عدالت میں منگل کو پیش ہونا پڑا۔

* کولاویری کے بعد سچن کا ترانہ

انھوں نے اس پورے معاملے پر کہا، ’یہ جھوٹ ہے‘

کیس کی سماعت کی اگلی تاریخ دو مارچ مقرر کی گئی ہے۔ تبھی یہ طے ہو پائے گا کہ اصل میں دھنش کن کے ہیٹے ہیں۔

جنوبی بھارتی سنیما کے بڑے ستارے کو ہندی فلموں کے شائقین ’رانجھنا‘ اور ’شمیتابھ‘ جیسی مقبول فلموں کی وجہ سے جانتے ہیں۔

ان کا گایا گانا ’كولاویری ڈی‘ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

فلم اداکار دھنش کا اصلی نام وینکٹیش پربھو ہے۔

وہ تمل فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کستوری راجہ کے بیٹے اور تمل سنیما کے بے تاج بادشاہ رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ کے شوہر ہیں۔