نوبیل انعام یافتہ شاعر ڈیرک والکوٹ چل بسے

walcott تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ڈیرک والکوٹ کو جزائر غرب الہند کے صف اول کے شعرا میں شمار کیا جاتا تھا

سینٹ لوشیا کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نوبیل انعام یافتہ شاعر ڈیرک والکوٹ طویل علالت کے بعد 87 سال کی عمر میں اپنے گھر پر انتقال کر گئے ہیں۔

ڈیرک والکوٹ کو جزائر غرب الہند کے صف اول کے شعرا میں شمار کیا جاتا تھا۔

ان کی تصانیف میں 'ان اے گرین نائٹ: پوئمز 1960-1948' اور 'اومروس' شامل ہیں

سنہ 1992 میں انھیں ادب کا نوبیل انعام دیا گیا جب کہ سنہ 2011 میں ٹی ایس ایلیٹ پرائز فار پوئٹری ملا۔

ٹی ایس ایلیٹ انعام جیتنے والی ان کی کتاب 'وائٹ ایگریٹس' کو جج صاحبان کی جانب سے 'ایک عظیم شاعر کی خطرہ موہ لینے والی اور تکنیکی طور پر اغلاط سے پاک کتاب' قرار دیا گیا تھا۔

سنہ 1992 میں بی بی سی ریڈیو فور کے پروگرام ڈیزرٹ آئی لینڈ ڈسکس میں والکوٹ کا کہنا تھا کہ انھیں جتنا کچھ یاد تھا انھوں نے لکھا، جن میں ان کی والدہ، سکول استاد اور گھر میں شیکسپیئر کو پڑھنا شامل تھا۔

سینٹ لوشیا کی کلچرل ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے والکوٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'دنیا نے ایک عظیم شخصیت کو کھو دیا ہے۔'

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں