سوناکشی سنہا کی امیتابھ بچن کی زندگی میں دلچسپی

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption سوناکشی بطور صحافی امیتابھ کی زندگی کے بارے میں بہت کچھ جاننا چاہتی ہیں

بالی وڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ حقیقی زندگی میں ایک صحافی کے طور پر انھیں سپر اسٹار امیتابھ بچّن کے بارے میں بہت کچھ جاننے کی خواہش ہے۔

'دبنگ' جیسی فلم سے اپنی اداکاری کی اننگز کا آغاز کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی آنے والے اگلی فلم 'نور' میں صحافی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

بی بی سی کی صحافی سوپریہ سوگلے سے بات کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے کہا کہ 'امیتابھ بچّن کی زندگی دلچسپ ہی نہیں پرکشش بھی ہے تو میں بطور صحافی ان کی زندگی کے بارے میں بہت کچھ جاننا چاہوں گی۔'

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption سوناکشی کو فلم 'نور' میں سنی لیونی کا انٹرویو کرنے کا موقع ملا ہے

سوناکشی کو فلم 'نور' میں امیتابھ بچن تو نہیں لیکن سنی لیونی کا انٹرویو کرنے کا موقع ملا ہے۔

اس انٹرویو کے لیے صحافی کے کردار کے طور پر سوناکشی کو سنی لیونی کا گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ سنی لیونی بہت اچھی اور پیاری انسان ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ سنی نے ان کی فلم میں ایک مہمان اداکار کا کردار ادا کیا ہے۔

فلموں میں سلمان خان اور اکشے کمار جیسے معروف اداکاروں کے ساتھ رومانس کرنے کے بعد سوناکشی نے ہم عمر اداکاروں کی طرف رخ کیا اور 'لٹیرا'، 'آر راج کمار' اور 'تیور' جیسی فلمیں بھی کی ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ T SERIES PR

فلم 'اکیرا' میں ان کا کردار اہم تھا اور باکس آفس کا بوجھ بھی انھوں نے اپنے کندھوں پر اٹھا رکھا تھا۔

فلموں میں اپنے کریئر کے حوال سے بات کرتے ہوئے سوناکشی کہتی ہیں: 'میں بطور ایک اداکارہ کے آگے بڑھ رہی ہوں۔ کریئر کے آغاز میں مجھے اچھے مواقع ملے جس سے میں نے اپنا نام روشن کیا اور اب میں فلموں کو خود اپنے دم پر چلا سکتی ہوں۔'

'اکیرا' فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے سوناکشی کہتی ہیں: 'اکیرا نے ایک حد تک اچھا بزنس کیا۔ اس سے مجھ میں ایک اعتماد پیدا ہوا کہ میں فلموں کو اپنے خود کے کندھوں پر اٹھا سکتی ہوں۔'

تصویر کے کاپی رائٹ T SERIES PR

سوناکشی کے مطابق اداکاروں کا سماجی موضوعات پر کم بولنا ہی بہتر ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ عام طور پر اداکاروں کے الفاظ کو توڑ مروڑ کر غلط طریقے سے پیش کیا جاتا ہے۔

حالانکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جن مسائل پر بیان دینے کی ضرورت ہے ان پر وہ خاموش بھی نہیں رہیں گی۔

ان کی فلم 'نور' 21 اپریل کو ریلیز ہو گی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں