اب چین میں ہو گا عامر خان کا دنگل

دنگل تصویر کے کاپی رائٹ DANGAL
Image caption فلم دنگل دو پہلوان لڑکیوں اور ان کے باپ کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے

انڈیا اور چین کے تعلقات میں حالیہ دنوں میں تلخی رہی ہے لیکن اسی درمیان فلم سٹار عامر خان چین پہنچے ہیں۔

عامر چین میں اپنی فلم دنگل کے پریمیئر کے لیے بیجنگ میں ہیں جو بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی۔

٭ 'عامر خان کو فلم بیچنے کا ہنر آتا ہے'

عامر ان چند بالی وڈ ستاروں میں سے ہیں جن کے چین میں بھی مداح ہیں۔

چند سال پہلے جب عامر خان کی سپر ہٹ فلم تھری ایڈیٹس آئی تھی، تو چین میں اس فلم کی مقبولیت نے سب کو حیران کر دیا تھا اور اس فلم کے بعد عامر خان چین میں بھی مشہور ہو گئے جبکہ اداکار جیکی چین بھی کئی بار تھری ایڈیٹس کی تعریف کر چکے ہیں۔

فلم دنگل چین میں ریلیز بھی کی جائے گی اور عامر کچھ دن چین میں رہیں گے اور وہاں فلم کی تشہیر کریں گے۔

حالیہ دنوں میں چین اور انڈیا نے مل کر چند فلمیں بنائی ہیں۔

گذشتہ سال دونوں ممالک میں یہ معاہدہ بھی ہوا تھا کہ پچاس کی دہائی میں آئی راج کپور کی فلم 'آوارہ' کا ری میک بنایا جائے گا۔ یہ فلم چین میں کافی مقبول ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں