'باہو بلی 2 انڈیا کی کامیاب ترین فلم ہو سکتی ہے'

باہو بلی 2 کا ایک منظر تصویر کے کاپی رائٹ SPICE PR
Image caption فلم باہو بلی 2 میں پربھاش، رانا ڈگبتتي، انوشکا شیٹی اور تمنا نے اہم کردار کیے ہیں

انڈیا کی فلم 'باہوبلی 2' یعنی 'باہوبلی دا كونكلیوزن' نے پہلے ہی دن باکس آفس پر کمائی کے لحاظ سے ہلچل مچا دی ہے۔

فلم بزنس کے ماہرین کے مطابق ایس ایس راجمولي کی فلم 'باہو بلی-2' نے پہلے ہی دن 121 کروڑ روپے کی کمائی کر ڈالی۔

بزنس ایکسپرٹ ترون آدرش کے مطابق فلم کے ہندی ورژن نے پہلے دن 41 کروڑ روپے اور تیلگو، تمل اور ملیالم ورژنز نے مجموعی طور پر 80 کروڑ روپے کمائے۔

ترون آدرش کے مطابق 'باہوبلی 2' کا ہندی ورژن ہی بہت سی ہندی فلموں پر بھاری پڑ سکتا ہے اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والی عامر خان کی فلم 'دنگل' کا ریکارڈ یہ فلم بہ آسانی توڑ سکتی ہے۔

ہدایتکار راجمولی کی 'باہوبلی -2'، 'باہوبلي- دی بگننگ' کا سیکوئل ہے جو سنہ 2015 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم نے مجموعی طور پر سب سے زیادہ کمائی کا ایک ریکارڈ قائم کیا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ SPICE PR
Image caption ہدایتکار راجمولی کی 'باہوبلی -2'، 'باہوبلي- دی بگننگ' کا سیکوئل ہے

فلم میں پربھاش، رانا ڈگبتتي، انوشکا شیٹی اور تمنا نے اہم کردار کیے ہیں۔ یہ فلم کمائی کے لحاظ سے زبردست توقعات کے درمیان 28 اپریل بروز جمعہ ریلیز ہوئی۔

ناظرین کی رائے کے پیش نظر یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ یہ انڈیا کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم ثابت ہو سکتی ہے۔

٭ عامر خان کی 'دنگل' نے ’پی کے‘ کا ریکارڈ توڑ دیا

ابھی یہ ریکارڈ 'دنگل' کے نام ہے جس نے تقریبا 385 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں