بریڈ پٹ ایک انٹرویو سے اپنا امیچ کیسے بحال کریں گے؟

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

ہالی وڈ کے اداکار بریڈ پٹ نے انجلینا جولی سے علیحدگی کے بعد اپنے پہلے انٹرویو کے لیے چمک دار میگزین کے صفحات اور (ویب سائٹ) کو منتخب کیا ہے۔

بریڈ پٹ کا یہ اقدام ان کے امیج کو بحال کرنے کی کوشش ہے جو بظاہر کام کر رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سات ماہ قبل بریڈ پٹ کا ایک نجی طیارے میں 15 سالہ مڈاکس سے جھگڑا ہو گیا تھا۔

طلاق کے بعد بریڈ پِٹ 'دیو داس' بن گئے

بریڈ پٹ کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہو گا

بچوں کی مشترکہ تحویل کے لیے بریڈ پٹ کی درخواست

سوشل ورکرز اور ایف بی آئی نے بریڈ پٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔

یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ بریڈ پٹ کا اپنی ساتھی ماریون کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے جس کی وہ تردید کرتی رہی ہیں۔

بریڈ پٹ کی شہرت پر سوال اٹھائے گئے جس کے بعد سے انھوں نے لو پروفائل رکھنا شروع کر دیا۔

سوال یہ ہے کہ ہالی وڈ کی معروف شخصیات میں سےایک بریڈ پٹ اپنی شہرت کو کیسے ٹھیک کریں گے؟

اس سوال کا جواب یہ ہے کہ وہ امریکہ کے نیشنل پارکس میں آٹھ دن کے فوٹو شوٹ اور جی کیو سٹائل کو اپنے طویل اعترافی اور فلسفیانہ انٹرویو کے ذریعے کیا یہ کر سکتے ہیں۔

بریڈ پٹ نے انجلینا جولی سے طلاق کے بعد جی کیو سٹائل جیسے چمک دار میگزین کو اپنا پہلا انٹرویو دینے کے لیے منتخب کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ PA

جی کیو سٹائل کو انٹرویو دینے کا مقصد دنیا بھر میں تقریباً ہر ادارے کی جانب سے اسے اٹھائے جانے کی ضمانت تھی۔

تعلقات عامہ کے گرو مارک بروکوسکی کا کہنا ہے کہ جی کیو سٹائل میں شائع ہونے والے مضمون سے بریڈ پٹ کو مکمل کنٹرول حاصل ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا 'بریڈ پٹ اچھے لگ رہے تھے۔ ان کا اعتراف کرنا کہ ان کے ساتھ کوئی مسئلہ تھا جو کہ بہت شفاف اور ایماندارانہ تھا اور یہ ان کے کریئر کا قابلِ ذکر موقع ہے۔'

بریڈ پٹ کے انٹرویو کے حوالے سے بنائی جانے والی شہ سرخیوں کا دارومدار اس بات پر ہے کہ آپ کون سی ویب سائٹ پر جاتے ہیں یا کون سا اخبار پڑہتے ہیں: بریڈ پٹ نے تھراپی کے ذریعے طلاق کے بعد ذہنی دباؤ سے نکلنے کی کوشش کی، انھوں نے شراب پینے کے مسائل کا اعتراف کیا ہے اور انھوں نے 775 پاؤنڈ کی ہیری سائلز والی بنیان پہنی۔

خیال رہے کہ سٹائل میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بریڈ پٹ نے کہا تھا کہ انجلینا جولی سے طلاق کے بعد وہ جذباتی طور پر اتنی بری طرح ٹوٹ گئے تھے کہ انھیں علاج کروانا پڑا۔

بریڈ پٹ نے اعتراف کیا کہ وہ علیحدگی کے بعد بہت زیادہ شراب پینے لگے تھے لیکن اب انھوں نے شراب چھوڑ دی ہے۔

اینجلینا جولی نے ستمبر 2016 میں اعلان کیا تھا کہ وہ بریڈ پٹ سے طلاق لے رہی ہیں۔ دونوں 2004 سے ساتھ رہ رہے تھے اور 2014 میں انھوں نے شادی کر لی تھی۔

اسی بارے میں