پرینکا چوپڑا کا اسرائیلی اداکارہ سے سخت مقابلہ

پرینکا اور گیدوت تصویر کے کاپی رائٹ WARNER BROS/ GETTY IMAGES
Image caption انڈیا میں ہالی وڈ کی دو فلمیں ایک ساتھ دو جون کو ریلیز ہو رہی ہیں

انڈیا کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا کی پہلی ہالی وڈ فلم 'بےواچ' انڈین سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے لیکن اس فلم کو اسرائیلی اداکارہ گال گیدوت سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

'بیٹ مین ورسز سپرمین' میں ایک چھوٹا سی کردار نبھانے کے بعد گال گیدوت فلم 'ونڈر وومن' یعنی حیرت انگیز خاتون میں اہم کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ اس میں وہ ایک جنگجو کا کردار ادا کر رہی ہیں جو طاقتور اور ذہین کے ساتھ مہربان بھی ہے۔

وارنر برادرز کی فلم 'ونڈر وومن' دو جون کو انڈیا میں ریلیز کی جائے گی اور اسی تاریخ کو پرینکا چوپڑہ کی فلم 'بے واچ' بھی ریلیز ہونے والی ہے۔

انگریزی ٹی وی سریل 'كوانٹیكو' میں اہم کردار ادا کرنے والی پرینکا ایک عرصے بعد کسی فلم میں نظر آنے والی ہیں۔

پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے بننے والی فلم 'بے واچ' سنہ 1989 میں آنے والے ٹی وی شو پر مبنی ہے جس میں کچھ لائف گارڈز کی زندگیوں کو پیش کیا گیا ہے۔ انڈیا میں یہ سريل بہت مقبول ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر یہ فلم 25 مئی کو ریلیز ہو گی جس کے ایک ہفتے بعد یعنی دو جون کو یہ انڈیا کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تصویر کے کاپی رائٹ WARNER BROS.
Image caption اس فلم میں ونڈر وومن یعنی حیرت انگیز خاتون کا کردار اسرائیلی اداکارہ گیدوت نبھا رہی ہیں

پیٹی جینكنس کی ہدایت میں تیار 'ونڈر وومن' اسی نام کے ایک کامک کردار پر مبنی سپر ہیرو طرز کی فلم ہے۔ 'ونڈر وومن' ایمیزن کی شہزادی ڈائنا کے طور پر پلی بڑھی ہیں اور وہ ایک عظیم جنگجو ہیں۔

جب وہ ایک مصیبت سے نمٹنے کے لیے اپنی دنیا سے باہر آتی ہیں تو انھیں اپنی طاقت کا احساس ہوتا ہے۔

فلم میں گیدوت کے ساتھ کرس پائن، رابن رائٹ، ڈینی ہٹسن، ڈیوڈ تھولس، كوني نلسن اور ایلینا انايا ہیں۔

اسی بارے میں