وائٹ ہاؤس کی زندگی پر بل کلنٹن اور جیمز پیٹرسن کا ناول

بل کلنٹن تصویر کے کاپی رائٹ KNOPF/LITTLE, BROWN
Image caption صدارت سے الگ ہونے کے بعد سے بل کلنٹن نے متعدد کتابیں تحریر کی ہیں تاہم وہ پہلی بار ناول لکھ رہے ہیں

امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن وائٹ ہاؤس کی زندگی کے بارے میں ایک ناول لکھ رہے ہیں۔

'پریذیڈنٹ از مسنگ' نامی اس ناول کے ناشرین کا کہنا ہے کہ وہ یہ ناول جیمز پیٹرسن کے ساتھ مل کر لکھیں گے۔

پیٹرسن کا شمار اس وقت دنیا میں فکشن لکھنے والے مقبول ترین مصنفین میں کیا جاتا ہے۔

ناشرین کے مطابق اس ناول میں وہ معلومات بھی شامل ہوں گی 'جو صرف ایک صدر ہی جان سکتا ہے۔'

یہ سابق امریکی صدر کا پہلا ناول ہو گا اور یہ جون 2018 میں شائع کیا جائے گا۔

بل کلنٹن نے اس کتاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 'برسرِ اقتدار صدر کے بارے میں ناول پر کام کرنا، جس میں صدر کے کام کے بارے میں بتایا جائے گا، وائٹ ہاؤس کی زندگی کے بارے میں بیان کیا جائے گا اور اس بارے میں بتایا جائے گا کہ واشنگٹن کس طرح سے کام کرتا ہے، بہت تفریحی عمل ہے۔'

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'جم کے ساتھ کرنا بہت ہی زبردست ہے اور میں ایک طویل عرصے سے ان کا مداح ہوں۔'

ابھی تک ناول کی کہانی کے بارے میں کچھ ظاہر نہیں کیا گیا تاہم کلنٹن اور پیٹرسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس کتاب کی تشہیر کے لیے ملک بھر کا دورہ کریں گے۔

صدارت سے الگ ہونے کے بعد سے بل کلنٹن نے متعدد کتابیں تحریر کی ہیں تاہم وہ پہلی بار ناول لکھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں