ہما قریشی کو کشمیر کے بارے میں کیا نہیں پسند؟

تصویر کے کاپی رائٹ UNIVERSAL PR
Image caption ہما قریشی کی والدہ کا تعلق کشمیر سے ہے

کشمیر سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ہما قریشی کو اس بات کا افسوس ہے کہ میڈیا اور نیوز چینلز میں کشمیر کی صحیح تصویر پیش نہیں کی جاتی۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ہما کہتی ہیں کہ ’کشمیر بہت خوبصورت جگہ ہے، وہاں کے لوگ بھی بہت خوبصورت ہیں۔ کشمیر کے بارے میں نیوز چینل کم بتاتے ہیں۔‘

ہما کشمیر کے موجودہ حالات سے ناخوش بھی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’جو بھی ہو رہا ہے وہ غلط ہے اور سب کو مل کر اس کا حل نکالنا چاہیے۔‘

فلم 'کوین' کے تمل ورژن میں کنگنا کی بجائے ہما قریشی

'کہانی اچھی ہو تو جسم کی نمائش منظور'

ہما کی والدہ کا تعلق کشمیر سے ہے۔ ہما خود دلی میں پلی بڑھی ہیں لیکن وہ اب بھی ہر سال کشمیر جاتی ہیں۔

ہما قریشی کے چھوٹے بھائی اداکار ثاقب سلیم کہتے ہیں کہ ’شام کے 8 بجے ہی کشمیر میں جیسے زندگی رک سی جاتی ہے۔ وہاں کی عوام ہر صبح کرفیو کے ساتھ جاگتی ہے، مطلب کوئی تو مسئلہ ہے جسے حل کرنا ضروری ہے۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ UNIVERSAL PR
Image caption ہما قریشی فلم دوبارہ میں اپنے بھائی کے ساتھ نظر آئیں گی

بڑے سٹار کا ساتھ

بھائی بہن کی یہ جوڑے پہلی دفعہ کسی فلم میں ساتھ نظر آئے گی۔ یہ دونوں ہارر فلم 'دوبارہ' میں ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم ہالی وڈ کی مشہور فلم 'اوكيولس' کی ریمیک ہے۔

ہما قریشی حال ہی میں جولی ایل ایل بی 2 میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ وہ اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھتی ہیں کہ انہیں اکشے کمار جیسے بڑے سٹار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جس کی وجہ سے زیادہ ناظرین نے ان کے کام کو دیکھا اور سراہا۔

اسی بارے میں