’انڈین اور پاکستانی فلم انڈسٹری میں زیادہ فرق نہیں‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈین اور پاکستانی فلم انڈسٹری میں زیادہ فرق نہیں: صبا قمر

پاکستانی ٹی وی اور فلم کی اداکارہ صبا قمر بھی انڈیا جا کر بالی وڈ میں کام کرنے والوں میں شامل ہو گئی ہیں۔ صبا قمر کی پہلی بالی وڈ فلم ”ہندی میڈیم” 19 مئی کو نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ فلم کی کہانی طنزومزاح کے انداز میں انڈیا میں انگریزی میڈیم سکولوں میں بچوں کے داخلوں کے روایتی انداز کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں صبا قمر نے بالی وڈ کے اداکار عرفان خان کے مدِمقابل کام کیا ہے۔ نامہ نگار عمر دراز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں عرفان خان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

متعلقہ عنوانات