عابدہ پروین سے ملاقات
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سامعین کو ’خدا‘ سمجھتی ہوں: عابدہ پروین

ان دنوں لندن کا مشہور ساؤتھ بنک سنٹر جو اس شہر کا ثقافتی مرکز ہے پاکستان، بھارت اور جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کی آوازوں سے گونج رہا ہے اور شاید ان سب آوازوں میں سب سے نمایاں آواز عابدہ پروین کی ہوگی جو اس میلے میں شرکت کرنے آ رہی ہیں۔ ہماری ساتھی فیفی ہارون نے عابدہ پروین سے ملاقات کی اور صوفیانہ کلام پر گفتگو ہوئی، لیکن اس کے ساتھ ان کی بچپن کی یادیں بھی بات چیت کا موضوع رہیں۔ سنیئے ان کے ساتھ خصوصی گفتگو۔