مانچسٹر دھماکے کے بعد میرا دل ٹوٹ گیا ہے: آریانا گرینڈے

آریانا گرانڈے تصویر کے کاپی رائٹ PA

امریکی سٹار آریانا گرینڈے نے مانچیسٹر میں شو کے بعد ہونے والے دھماکے اور 22 ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

آریانا گرینڈے جو اس حملے میں محفوظ رہیں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ ’افسردہ، دلی طور پر، میں معذرت خواہ ہوں، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔'

’نفرت سے نفرت کو حل نہیں کیا جا سکتا‘

برطانیہ کے خودکش حملہ آور

خیال رہے کہ پیر کی شب یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب 23 سالہ گلوکارہ آریانا گرینڈے کے مانچیسٹر ارینا میں کنسرٹ کا اختتام ہوا۔

آریانا گرینڈے آج کل یورپی ممالک کے دورے پر ہیں اور مختلف شہروں میں کنسرٹ کر رہی ہیں۔

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں
دنیائے موسیقی کی اہم شخصیات نے مانچیسٹر میں دھماکے پر افسوس اور ہلاک شدگان سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے

اس سلسلے میں مانچیسٹر ارینا میں ہونے والے کنسرٹ کے موقع پر ان کے ہزاروں مداح وہاں موجود تھے۔ ان مداحوں میں نوجوان لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی۔

ان کے مینیجر سکوٹر براؤن نے بھی ایک ٹویٹ کی جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’ہمارے دل ٹوٹ چکے ہیں۔‘

سکوٹر براؤن نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’اس بیہمانہ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لیے الفاظ ہمارے دکھ کو بیان نہیں کر سکتے۔‘

’ہم اس بزدلانہ حملے جانے والی بچوں اور پیاروں کی جانوں کے لیے غمگین ہیں۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ TWITTER

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم ان اہلکاروں کے شکر گزار ہیں جنھوں نے سب سے پہلے پہنچ کر جانیں بچانے میں مدد فراہم کی۔‘

’ہم آپ سب سے کہتے ہیں کہ ہلاک شدگان، زخمیوں اور متاثرہ افراد کو اپنے دلوں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

آریانا گرینڈے کون ہیں؟

  • پندرہ سال کی عمر میں براڈوے پر کام کا آغاز کیا اور ٹی وی پر نکلوڈیئن کے مزاحیہ ڈرامے وکٹورئیس سے شہرت حاصل کی
  • 2014 میں موسیقی کا اغاز کیا اور ’پرابلم‘ گانے سے شہرت پائی۔ ان کا یہ گانا برطانیہ میں نمبر ایک اور امریکہ میں نمبر دو رہا
  • ان کے دیگر گانوں میں سائیڈ ٹو سائیڈ جس میں نکی مناج نے پرفارم کیا گذشتہ سال برطانیہ میں نمبر چار رہا
  • آریانا گرینڈے تین امیریکن میوزک ایوارڈز، چھ ٹین چوائس ایوارڈز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ چار بار گریمی کے لیے نامزد ہو چکی ہیں۔
  • اس وقت وہ اپنی یورپی دورے پر ہیں جبکہ اس دوران وہ برمنگھم اور ڈبلن میں پہلے ہی پرفارم کر چکی ہیں۔ تاہم انھوں نے ابھی بدھ اور جمعرات کو لندن کے او 2 ارینا میں پرفارم کرنا ہے
تصویر کے کاپی رائٹ TWITTER @KATYPERRY

آریانا گرینڈے کے ساتھی گلوکاروں نے بھی اس واقعے کے بعد پیغامات بھیجے ہیں۔ ان موسیقاروں میں لٹل مکس بھی شامل ہیں۔

اولی مرس نے ٹویٹ کی: ’ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ کوئی کنسرٹ پر جائے اور واپس نہ آئے۔‘

ڈیمی لواٹو نے لکھا: ’یہ سوچ کر دکھ ہو رہا ہے کہ کنسرٹ پر جانے والے اپنی جان کھو بیٹھے۔ سب کے لیے دعا گو ہوں۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ TWITTER @NICKIMINAJ

اس بارے میں لارڈ نے لکھا کہ ’ہر موسیقار کو دکھ اور خود کو ذمہ دار محسوس کرنا چاہیے۔ شو کو آپ کے لیے محفوظ ہونا چاہیے۔ حقیقت میں بدترین خواب ہے۔ مانچیسٹر اور ارینا کے لیے پیار۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ TWITTER @TAYLORSWIFT13
تصویر کے کاپی رائٹ TWITTER @LIAMGALLAGHER

آریانا گرینڈے نے اس کے بعد لندن میں پرفارم کرنے کے علاوہ بیلجیئم، پولینڈ، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، فرانس، پرتگال، سپین، اٹلی اور جنوبی امریکہ میں بھی کنسرٹ کرنے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں