فلمی کیمسٹری کے لیے ذاتی کیمسٹری کی ضرورت نہیں: کیرتی سینن

تصویر کے کاپی رائٹ SPICE PR
Image caption کیرتی نے فلم دل والے سے ڈیبیو کیا تھا

اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ فلم 'ہیرو پنتی' سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ کیرتی سینن کا خیال ہے کہ فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کسی کو بھی صرف چند فلموں میں ہی مدد کر سکتی ہے۔

بی بی سی کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اقربا پروری ہر شعبے میں ہے۔ فلم انڈسٹری میں بھی ہے لیکن آپ کا ہنر ہی آپ کو آگے لے جا سکتا ہے۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ SPICE PR
Image caption کیرتی سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ لنک اپ کی خبروں کو مسترد کرتی ہیں

کیرتی کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نئے اداکاروں کو امیج نہیں بنانی پڑتی اور ناظرین کو کسی حد تک ان کے بارے میں پہلے سے معلوم ہوتا ہے، اور ناظرین سے جڑنے میں انہیں کافی مدد ملتی ہے۔ وہیں کسی باہر سے آنے والے فنکار کے لیے اپنی جگہ بنانا تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ SPICE PR
Image caption کیرتی کی فلم رابطہ رلیز ہونے والی ہے

لیکن کیرتی کو خوشی ہے کہ پہلے سے فلم انڈسٹر سے تعلق نہ ہونے کے باوجود انہیں کیریئر کے ابتدائی دور میں روہت شیٹی کی 'دل والے' جیسی بڑی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا، جس میں شاہ رخ خان، کاجول اور ورُن دھون تھے۔

کیرتی کا خیال ہے کہ فلم 'دل والے' کی بڑی پہنچ کے سبب انہیں پہچان اور نام مِلا جو ان کے کیریئر کے لیے بہت اہم اور ضروری تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ UNIVERSAL PR
Image caption کیرت کے مطابق لنک اپ سے فلمیں کامیاب نہیں ہوتیں

فی الحال کیرتی سنن کی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ تعلق کی خبریں گردش کر رہی ہیں جسے فلم 'رابطہ' کی پروموشن کا ذریعہ بھی کہا جا رہا ہے۔

ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کیرتی کہتی ہیں کہ 'میں اس طرح کے پروموشن کے خلاف ہوں، مجھے خود تعجب ہے کہ ایسی خبریں کہاں سے آ رہی ہیں؟ فلمی کیمسٹری کے لیے ذاتی کیمسٹری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اگر فلم اچھی نہیں ہے تو اس طرح کی خبریں اس فلم کو کامیاب نہیں بنا سکتیں۔

کیرتی کا خیال ہے کہ بھارتی ناظرین سمجھدار ہیں اور صرف فلم میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں