چین میں بالی ووڈ اداکار عامر خان کی مقبولیت مودی سے بھی زیادہ

تصویر کے کاپی رائٹ STR
Image caption عامر کی فلم دنگل چین میں سب سے زیادہ کاوبار کرنے والی بالی وڈ فلم بن گئی

بالی ووڈ میں ابھی فلم باہو بلی کا خمار اترا بھی نہیں تھا کہ چین میں عامر خان کی فلم دنگل نے بازی مار لی۔

فلم دنگل چین میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی بھارت کی پہلی فلم بن گئی ہے۔ تازہ خبر یہ ہے کہ دنگل کی وجہ سے عامر خان کے لیے چینیوں کی چاہت بڑھنے لگی ہے۔

اب چین میں ہو گا عامر خان کا دنگل

'عامر خان کو فلم بیچنے کا ہنر آتا ہے'

دنگل کی پرموشن کے لیے عامر کئی بار چین جا چکے ہیں اور چینیوں سے انہیں بہت پیار مِلا ہے۔ اب اس مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ چین کی سوشل میڈیا ویب سائٹ ويبو پر عامر خان کے فالورز کی تعداد انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی سے زیادہ ہوگئی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ STR
Image caption فلم تھری ایڈیٹس نے بھی چین میں اچھا کاروبار کیا تھا

ويبو پر عامر کے فالورز کی تعداد 675،841 سے زیادہ ہے جبکہ مودی کے 168،848 سے زیادہ فالورز ہیں۔

بی بی سی کی مانیٹرِنگ سروس کے مطابق دونوں کے اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہیں اور عامر خان کا ويبو اکاؤنٹ کافی فعال ہے جبکہ مودی کی جانب سے آخری پوسٹ اس سال جنوری میں کی گئی تھی۔

تصویر کے کاپی رائٹ STRDEL
Image caption عامر خان بالی ووڈ کے ان چند ستاروں میں سے ایک ہیں جن کے مداح چین تک ہیں

ويبو پر کسی انڈین شہری کے فالورز کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ چین کے سوشل میڈیا پر بھی دنگل پر خوب باتیں ہو رہی ہیں۔

عامر بالی ووڈ کے ان چند ستاروں میں سے ہیں جن کے چین میں بھی ہزاروں مداح ہیں۔

چند سال پہلے جب تھری ایڈیٹس آئی تھی تو چین میں اس فلم کی مقبولیت نے سب کو حیرت میں ڈال دیا تھا اور اس کے بعد سے عامر بھی وہاں کافی مشہور ہو گئے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں