سب سے زیادہ کمائی کرنے والوں میں شاہ رخ اور سلمان بھی شامل

امریکی جریدے فوربز نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سیلیبرٹیز کی فہرست شائع کی ہے جس میں گریمی ایوارڈ جیتنے والے ریپر شون 'ڈیڈی' کومبز سرفہرست ہیں جبکہ اس سال سب سے زیادہ کمانے والے ایک سو سیلیبرٹیز میں 16 فیصد خواتین ہیں۔

اس فہرست میں 50 فیصد افراد کا تعلق میوزک کی صنعت سے ہے جبکہ دو ایتھلیٹس کرسچیانو رونالڈو اور باسکٹ بال کھلاڑی لیبرون جیمز بھی شامل ہیں۔

اس فہرست میں دو بالی وڈ سپر سٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان بھی شامل ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

شون ڈیڈی کومبز 130 ملین ڈالر

کومبز اپنی سب سے زیادہ بکنے والی البمز 'نو وے آؤٹ' اور 'فور ایور' کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔

تاہم کاروبار میں کامیابی کے باعث انھوں نے پہلے نمبر پر چھلانگ لگائی ہے۔

ڈیڈی گذشتہ سال فوربز کی فہرست میں 22 ویں نمبر پر تھے اور اس سال انھوں نے 130 ملین ڈالر کمائے جس کے باعث وہ پہلے نمبر پر ہیں۔

انھوں نے یہ کمائی حالیہ امریکہ کے ٹور، ووڈکا شراب بنانے والی کمپنی کے ساتھ معاہدے اور اپنی کپڑے بنانے والی کمپنی شون جان کے ایک تہائی حصہ بیچنے کے ذریعے کی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

بیونسے نولز 105 ملین ڈالر

بیونسے کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں لیکن پچھلے سے وہ 34 ویں پوزیشن پر تھیں اور اس سال وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ان کی کمائی کا بڑا ذریعہ 'فورمیشن' نامی ٹور اور تازہ البم 'لیمینیڈ' ہے۔

ان کے شوہر جے زی 55 ویں نمبر پر رہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

جے کے راؤلنگ 95 ملین ڈالر

برطانوی مصنفہ اور ہیری پوٹر کے کردار کی خالق جے کے راؤلنگ ایک بار پھر اس فہرست میں شامل ہوئی ہیں۔

اس کی بڑی وجہ 'ہیری پوٹر اینڈ دا کرسڈ چائلڈ' ہے۔

وہ اس سال تیسرے نمبر پر ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

کرسچیانو رونالڈو 93 ملین ڈالر

ریال میڈرڈ سے کھیلنے والے پرتگالی فٹ بال کھلاڑی رونالڈو اس سال چوتھی سے بانچویں پوزیشن پر آئے ہیں۔

فٹ بال سے کمائی کرنے کے علاوہ رونالڈو کی انڈر ویئر اور جینز کی اپنی کمپنی ہے جس کے ذریعے ان کو آمدنی ہوئی۔

اس کے علاوہ نائیکی کی جانب سے لائف ٹائم ڈیل سے بھی ان کو رقم ملی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

کائلی جینر 41 ملین ڈالر

19 سال کی عمر میں کارڈیشیئن جینر خاندان کی سب سے کم عمر آرٹسٹ کائلی پہلی بار اس فہرست میں شامل ہوئی ہیں۔

وہ اس فہرست میں سب سے کم عمر سیلیبرٹی ہیں۔

انھوں نے ریئلٹی شو 'کیپنگ اپ ود دا کارڈیشیئنز' کے ذریعے کمائی کی۔

اس کے علاوہ ان کی اپنی کاسمیٹک کمپنی بھی ہے۔ وہ اس فہرست میں 59 ویں نمبر پر ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ STR

شاہ رخ خان 38 ملین ڈالر

بالی وڈ کے کنگ خان کہلائے جانے والے شاہ رخ خان اس فہرست میں 65 ویں نمبر پر ہیں۔

ان کی اس سال اچھا کاروبار کرنے والی فلموں میں رئیس بھی شامل ہے۔ شاہ رخ فلموں کے لیے معاوضہ لینے کے علاوہ فلم ریلیز ہونے کے بعد منافعے میں سے بھی حصہ لیتے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ مصنوعات کی تشہیر کرنے کے لیے معاوضہ لیتے ہیں اور وہ مصنوعات ہوتی ہیں جن کے بارے میں زیادہ تر امریکیوں نے سنا بھی نہیں ہوتا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

جینیفر لوپیز 38 ملین ڈالر

اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپیز بھی اس فہرست میں 65 ویں نمبر پر ہیں۔

جینیفر لوپیز کا ایک نیا شو چل رہا ہے جس کا نام 'ورلڈ آف ڈانس'۔ وہ اس شو کی ایگزیکٹیو پروڈیوسر ہیں اور اس میں جج بھی ہیں۔

لاس ویگس میں ان کے مکان اور اشتہارات کی مدد سے وہ 65 ویں نمبر پر ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption 1989 سے اب تک سلمان خان 85 فلموں میں کام کر چکے ہیں اور اب بھی کام کر رہے ہیں

سلمان خان 37 ملین ڈالر

بالی وڈ ہی کے سپرسٹار سلمان خان اس فہرست میں 71 ویں پر ہیں۔

1989 سے اب تک سلمان خان 85 فلموں میں کام کر چکے ہیں اور اب بھی کام کر رہے ہیں۔

وہ فلمیں پروڈیوس بھی کرتے ہیں اور اداکاری بھی۔

ان کی حالیہ اچھا کاروبار کرنے والی فلموں میں سلطان ہے جو 2016 کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری فلم تھی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں