گلوکارہ اڈیل کا عبایہ پہنے آتشزدگی سے متاثرہ گریفنل ٹاور کا دورہ

اڈیل تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption اڈیل نے اپنے دورے کی تشہیر نہیں کی تھی

معروف برطانوی گلوکارہ اڈیل نے لندن کے مغربی علاقے کینسنگٹن میں واقع 24 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی ہے۔ انھوں نے عبایہ پہن رکھا تھا۔

24 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 سے بڑھ کر 17 ہو گئی ہے۔

٭لندن کے رہائشی ٹاور میں آتشزدگی کی تصاویر

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں
لندن میں 24 منزلہ عمارت آگ کی لپیٹ میں

برطانوی گلوکارہ اڈیل کو شمالی کینسنگٹن میں آتشزدگی سے متاثرہ عمارت کے قریب دیکھا گیا۔ گلوکارہ نے متاثرہ عمارت کے دورے کو زیادہ نمایاں نہیں کیا جبکہ اس موقع پر ان کے چند مداحوں نے انھیں وہاں پر دیکھا بھی۔

اس کے علاوہ دیگر سٹارز نے بھی عمارت کے متاثرین کی مدد کی پیشکش کی ہے اور ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ان میں جرمی کلارکسن، للیِ ایلن، جیمی اولیور اور فیرن کاٹن شامل ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

کلارکسن نے کینسنگٹن کے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ کپٹروں یا دیگر کسی بھی ممکنہ چیز کے ذریعے ان متاثرین کی مدد کریں جو بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ اولیور نے ویسٹ فیلڈ میں واقع ایک ریستوران میں متاثرین کو پناہ اور خوراک کی پیشکش کی ہے۔

اداکار اور ڈائریکٹر نول کلارک بھی متاثرہ عمارت گرینفل ٹاور متاثرین کی مدد کے لیے پہنچے تھے اور اپنے مداحوں سے کہا تھا کہ وہ بھی ان کی پیروی کریں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

انھوں نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے خوراک، پانی اور ملبوسات بھیجے اور متاثرین کی مدد کرنے والوں کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز کو اپ لوڈ کیا۔

خیال رہے کہ آگ لیٹیمر روڈ پر واقع گرینفل ٹاور میں منگل کی شب سوا ایک بجے لگی اور کئی گھنٹوں بعد اس پر قابو پانا ممکن ہو سکا۔

گرینفل ٹاور میں سینکڑوں افراد رہائش پذیر تھے اور واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انھوں نے متعدد افراد کو اپنے گھروں میں پھنسے ہوئے دیکھا تھا۔

کنسنگٹن اور چیلسی کونسل کے مطابق یہ عمارت 24 منزلہ ہے اور اس میں 120 فلیٹس ہیں۔

اسی بارے میں