عالیہ بھٹ: ’کشمیری لڑکی اور پاکستانی بہو‘

عالیہ بھٹ تصویر کے کاپی رائٹ Spice
Image caption عالیہ بھٹ فلم راضی میں ایک جاسوس لڑکی کا کردار نبھائیں گی

بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ میگھنا گلزار کی فلم ’راضی‘ میں ایک ایسی کشمیری لڑکی کا کردار کریں گی جس کی ایک پاکستانی فوجی افسر سے شادی ہوتی ہے۔

انڈین خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق بالی وڈ کی معروف شخصیت گلزار کی بیٹی میگھنا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک جاسوسی ڈرامے پر مبنی ہے۔

فلم میں پاکستانی فوجی افسر کا کردار اداکار وکی کشال کریں گے جن سے فلم میں عالیہ کی شادی ہوتی ہے۔

یہ فلم ہرندر سکّہ کے ناول ’کالنگ سہمت‘ پر مبنی ہے جسے جنگلی پکچرز اور دھرما پروڈکشن مشترکہ طور پر پروڈیوس کر رہے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Spice
Image caption عالیہ بھٹ کئی بہترین فلمیں کر چکی ہیں

فلم میں ایک ایسے جاسوس کی کہانی پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی جو اپنی اور پورے خاندان کی زندگی کو اپنے وطن کی خدمت کے لیے وقف کرتی ہے تاکہ سب لوگ امن سے رہ سکیں۔

کشال نے اس فلم کے حوالے سے اپنے ٹویٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس پراجیکٹ میں شامل کرنے کے لیے کرن جوہر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انھوں نے لکھا: 'راضی کا حصہ بننا اعزاز کی بات ہے۔ آپ کا بہت شکریہ۔'

عالیہ بھٹ نے بھی اس سلسلے میں کرن جوہر کی وہ ٹویٹ دوبارہ پوسٹ کی جس میں انھوں نے فلم کی تفصیلات کا ذکر کیا ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں