’یہ اب میرا ایک معصوم کردار ہے‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’یہ اب میرا ایک معصوم کردار ہے‘

انڈین سپر سٹار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کبھی اداکار ایک ہی طرح کا کردار کرتے رہتے ہیں اور اسی میں پھنسے رہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں ایکشن اور رومانس کے بہت سے کردار ادا کیے ہیں اور اب ان کی نئی فلم ٹیوب لائٹ میں انھوں نے ایک انتہائی معصوم کردار ادا کیا ہے۔

اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ ایک چینی اداکارہ ژو ژو نے بھی کام کیا ہے۔ سنیے جب سلمان خان نے ژو ژو کے لیے سیٹ پر چینی کھانے کا بندوبست کیا تو وہ کیا پہچان پائیں۔