لوٹ آئی پاکستان کی 'باغی' قنديل بلوچ

قندیل بلوچ اور اداکارہ صبا قمر تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption اس ڈرامے میں قندیل بلوچ کا کردار اداکارہ صبا قمر ادا کر رہی ہیں

پاکستان کی سوشل میڈیا سٹار قنديل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامہ سیریل ’باغی‘ کا پہلا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔

اس ڈرامہ سیریل میں قندیل بلوچ کا کردار اداکارہ صبا قمر ادا کر رہی ہیں۔

قندیل بلوچ قتل: کب کیا ہوا؟

’قندیل صرف بیٹی ہی نہیں دوست بھی تھی‘

صبا قمر کی حال ہی میں پہلی بالی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ ریلیز ہوئی ہے جس میں انھوں نے عرفان خان کے ساتھ کام کیا ہے۔

اس ڈرامہ سیریل میں صبا قمر کے علاوہ پاکستانی اداکار سرمد كھوسٹ اور علی کاظمی بھی ہیں۔

سرمد کھوسٹ اس فلم میں قنديل کے بھائی اور علی کاظمی ان کے شوہر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ QANDEEL BALOCH TWITTER
Image caption قندییل بلوچ اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی تھیں

صبا قمر نے پیر کی رات ڈرامہ سیریل باغی کے ٹِیزر کو فیس بک اور انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔

'باغی' کی مصنفہ کیا کہتی ہیں؟

پاکستان کے ایک مقامی اخبار ایکسپریس ٹریبیون کو انٹرویو دیتے ہوئے شازیہ خان نے کہا 'اس ڈرامے کو لکھتے ہوئے میں نے ایک بار بھی یہ نہیں سوچا کہ میں اسے کیوں لکھ رہی ہوں۔ اس کا جواب ہمیشہ سے میرے پاس تھا۔

یہ ایسی کہانی ہے جسے بیان کرنا ضروری ہے۔ ایک چھوٹے سے شہر کی کم پڑھی لکھی لڑکی اپنے خواب پورے کرنے اور خاندان کی مدد کے لیے گھر سے نکلتی ہے۔'

صبا قمر نے کچھ عرصہ انگریزی اخبار ڈان کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا تھا 'ایسی بہت سی کہانیاں ہیں جنھیں بتانا ابھی باقی ہے۔ میں صرف ان کہانیوں کو بیان کرنا چاہتی ہوں۔'

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption قنديل کے قتل کے بعد ان کے بھائی نے قتل کا اعتراف کیا

’باغی‘ کی فرسٹ لک پر ردعمل؟

دانیال لکھتے ہیں 'واہ‘ صبا، بیتابی سے انتظار ہے۔'

شائما کہتی ہیں ' قنديل پر بنے ڈرامے میں صبا اداکاری کر رہی ہیں۔ وہ، کمال کی اداکارہ ہیں۔'

اپنوں نے ہی قندیل کو مارا

پاکستانی ماڈل قنديل بلوچ کو جولائی 2016 میں گلا گھونٹ كر قتل کر دیا گیا تھا۔

قنديل کی ہلاکت کے بعد ان کے بھائی نے انھیں قتل کا اعتراف کیا۔

قنديل سوشل میڈیا پر بہت معروف تھیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی تھیں۔

قنديل کو پاکستان کی کِم كارڈیشیئن بھی کہا جاتا تھا۔

قنديل کی ایک مسلم مذہبی رہنما مفتی عبد القوی کے ساتھ لی گئی سیلفی وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد پاکستان میں کافی ہشور مچا تھا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں