میں بھی دبنگ جیسی فلم کرنا چاہتا ہوں: رنبیر کپور

رنبیر کپور تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption میں سب کے کام پر نظر رکھتا ہوں: رنبیر کپور

فلمساز راجکمار ہیرانی اداکار سنجے دت کی بائیو پِک میں رنبیر کپور سنجے دت کے کردار میں پیش کریں گے اور انھوں نے بتایا کہ یہ بائیو پِک کوئی پروپیگنڈا فلم یا سنجے دت کی شبیہہ بہتر بنانے کی کوشش نہیں ہے۔

بی بی سی کے ساتھ بات چیت میں رنبیر کپور نے کہا: ’سنجے دت ایسے سپر سٹار ہیں جنھیں بہت پیار ملا ہے یہ بائیو پِک کوئی پروپیگنڈا فلم نہیں ہے بلکہ ایک ایسی شخصیت کی کہانی ہے جس نے اپنی زندگی میں بہت غلطیاں کی ہیں اور ناظرین اس کہانی سے سبق حاصل کریں گے۔'

رنبیر کپور کا بالی وڈ میں اقربا پروری کا اعتراف

جہاں دوسرے فلمی ستارے سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں وہیں رنبیر کپور نے خود کو اس سے الگ رکھا ہے۔

جبکہ ان کے والد اور اداکار رشی اپنی ٹویٹس کی وجہ سے اکثر تنازعات میں گھرے رہتے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption رنبیر کپور سوشل میڈیا سے دور رہتے ہیں جبکہ انکے والد سوشل میڈیا کے سبب تنازع میں رہتے ہیں

رنبیر کہتے ہیں: ’ان ٹویٹس کی وجہ ماں (نیتو کپور) اور والد (رشی کپور) کے درمیان جھگڑے ہوتے ہیں۔ ٹوئٹر اظہار رائے کی آزادی کی حمایت کرتا ہے اور میرے والد ان لوگوں میں سے ہیں جو زیادہ سوچ کر بات نہیں کہتے، جو دل میں ہے، وہی کہہ دیتے ہیں۔‘

رنبیر نے تسلیم کیا کہ باکس آفس کی کامیابی سب سے اہم ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’بطور اداکار آپ کتنا بھی اچھا کام کریں اگر فلم باکس آفس پر نہیں چلی تو وہ فلم اچھی نہیں ہے۔‘

دوسرے اداکاروں کے کام پر نظر رکھنے والے رنبیر کہتے ہیں: ’میں سب کے کام پر نظر رکھتا ہوں امیتابھ بچن سے لے کر ورون دھون تک تمام لوگ بہترین کام کر رہے ہیں۔ اس دور میں جنوبی بھارت کی فلم بھی کمال کر رہی ہیں ہر کوئی دبنگ جیسی فلم چاہتا ہے۔ میں کوشش کر رہا ہوں کہ ایسی فلم میرے کیریئر میں بھی آئے۔'

کپور خاندان کی وراثت کو آگے بڑھانے والے رنبیر اسے بوجھ نہیں مانتے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ورثے نے انھیں شناخت دی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ SPICE PR
Image caption رنبیر کپور کی فلم جگا جاسوس جلدی ہی رلیز ہونے والی ہے

وہ کہتے ہیں: 'یہ ذمہ داری ہے بوجھ نہیں۔ 80 سال سے ہمارا خاندان ہندوستانی سینیما کو خدمات دے رہا ہے اور میں بھی یہی کرنا چاہتا ہوں۔ میں اپنے کام سے والدین کی عزت بڑھانا چاہتا ہوں۔'

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں