'میں سیکسی ہوں اس لیے اداکارائیں میرے ساتھ کام نہیں کرتیں'

ماڈل ایملی راتائیکوسکی
Image caption 26 سالہ امریکی ماڈل ایملی رابن تھیکرز کے ایک متنازع ویڈیو ٹریک 'بلرڈ لائنز' میں رقص کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچی تھیں

امریکی ماڈل ایملی کا کہنا ہے کہ کچھ خواتین ان کی 'سیکسی شبیہ' کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنے سے گریز کرتی ہیں۔

26 سالہ امریکی ماڈل ایملی رابن تھیک کے ایک متنازع ویڈیو ٹریک 'بلرڈ لائنز' میں رقص کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچی تھیں۔

انھوں نے اخبار 'ہارپر بازار آسٹریلیا' کو بتایا کہ اس کی وجہ سے انھیں کام ملنا بند ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا: 'میرے ساتھ یہ چیز ہوئی، اوہ، وہ تو بہت زیادہ سیکسی ہے۔ یہ ایک خاتون مخالف جیسی چیز ہے کہ لوگ میرے ساتھ اس لیے کام نہیں کرنا چاہتے کہ میں سیکسی ہوں۔'

تصویر کے کاپی رائٹ Instagram

ایملی کا کہنا ہے: 'ہمارے جسم کتنے ہی سیکسی کیوں نہ ہوں، ایک خاتون کی حیثیت سے اس بات کی آزادی ہونی چاہیے کہ ہمیں ہماری جنسیت کو ظاہر کرنے کا اختیار حاصل ہو۔'

ماڈل ایملی 'گان گرل' اور 'انٹراج' جیسی فلموں میں بھی آچکی ہیں۔

انھوں نے 'میری کلیئر' میگزین کو بتایا: 'جو بھی پروفائل میرے بارے میں لکھا جاتا ہے، اس میں ہوتا ہے کہ میں سیکس کی ایک علامت ہیں۔'

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں