گنگنم سٹائل یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ویڈیو نہیں رہی

گنگنم سٹائل تصویر کے کاپی رائٹ SCHOOLBOY/UNIVERSAL REPUBLIC RECORDS

جنوبی کوریا کے گلوکار سائی کی ویڈیو 'گنگنم سٹائل' اب یوٹیوب پر سب سے دیکھی جانے والی ویڈیو نہیں رہی۔

گنگنم سٹائل کی یہ ویڈیو گذشتہ پانچ سالوں تک یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو رہی ہے۔ اسے دو ارب سے زیادہ (2147483647 مرتبہ) دیکھا گیا۔ یہ تعداد اتنی زیادہ تھی کہ یو ٹیوب کو اس کے لیے ایک نیا کوڈ بنانا پڑ گی تھا۔

تاہم اب اس گانے کی جگہ ایک اور میوزک ویڈیو نے لے لی ہے۔ گنگنم سٹائل کی جگہ لینے والی ویڈیو وِز خلیفہ اور چارلی پیوتھ کے گانے ’سی یو اگین‘ کی ہے۔

وِز خلیفہ اور چارلی پیوتھ کا گانا اب تک 2,895,373,709 مرتبہ دیکھا جا چکا ہے اس طرح اس گانے نے سائی کی ویڈیو کے 2,894,426,475 مرتبہ دیکھے جانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ سی یو اگین کو 21,795 سالوں تک دیکھا گیا ہے۔ اگر ایک شخص کو یہ گانا اتنی مرتبہ مسلسل دیکھنا پڑے جتنی مرتبہ اسے سب نے مل کر دیکھا ہے تو اس شخص کو اپنا وقت آخری برفانی دور (گلیشیئل پیک) سے شروع کرنا ہوگا۔

چارلی پیوتھ نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’میں نے 2007 میں یوٹیوب کا آغاز کیا تھا یہ سوچ کر کے میں ایک ایسی ویڈیو بناؤں گا جسے 10 ہزار مرتبہ دیکھا جائے گا۔ ابھی سی یو اگین کے بارے میں سنا، واؤ۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ ATLANTIC RECORDS

اس گانے کو ایکشن فلم فیوریئس 7 کے لیے لکھا گیا تھا تاکہ اس فلم کے اداکار پال والکر جن کی ایک کار حادثے میں ہلاکت ہو گئی تھی کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ یہ گانا 2015 میں دنیا بھر کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا گانا بھی تھا، جبکہ اسے آسکر اور گریمی ایوارڈز میں بہترین گانے کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں