بالی وڈ ہیروز کے نت نئے روپ جو اچھے خاصے مقبول ہو گئے

रणबीर कपूर تصویر کے کاپی رائٹ Spice pr

ہندی فلموں میں جہاں کہانی، گانے اور منظر کشی اس کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں وہیں بعض اوقات اس کے فنکاروں کے نت نئے روپ بھی اچھے خاصے مقبول ہو جاتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی جمعہ کو ریلیز ہونے والی فلم ’جگا جاسوس‘ کے ساتھ ہو رہا ہے۔ اس فلم میں میں رنبیر کپور کے ہیئر سٹائل کے حوالے سے اچھی خاصی بحث ہو رہی ہے۔

سلمان خان کو صرف ایک تاریخ یاد رہتی ہے

'عامر خان کو فلم بیچنے کا ہنر آتا ہے'

اس سے پہلے بھی امیتابھ بچن، شاہ رخ خان سمیت کئی ہیروز کے ہیئر سٹائلز مقبول ہوئے۔ ایسے ہی کچھ بالی وڈ کے اداکاروں کے ہیئر سٹائل کا جائزہ لیں گے جو لوگوں میں کریز بن گئے۔

سلمان خان (تیرے نام)

تصویر کے کاپی رائٹ Salman fan club

فلم ’تیرے نام‘ میں جنونی عاشق کا کردار ادا کرنے والے رادھے یعنی سلمان خان کے چہرے پر گرتے بال آج بھی ان کے مداحوں کو یاد ہیں۔ یہ ہیئر سٹائل انتہائی مشہور ہوا اور اسے رادھے کٹ کے نام سے جانا گیا۔ فلم کے ریلیز کے بعد لمبے عرصے تک نہ صرف انڈیا بلکہ پاکستان سمیت دنیا کے دوسرے حصوں میں موجود سلمان خان کے مداح اسی ہیڑ سٹائل کے ساتھ گھومتے نظر آتے رہے۔

عامر خان (گجنی)

تصویر کے کاپی رائٹ Aamir fan club

فلم ’گجنی‘ میں بظاہر ایک پاگل نظر آنے والے شخص کے کردار ادا کرنے والے عامر خان کے بال ہی اس فلم کی شناخت بن گئے۔

خاص بات تو یہ ہے کہ عامر خان نے فلم کی مارکیٹنگ کے لیے بھی ان بالوں کا استعمال کیا اور بہت سے لوگوں کو اپنے ساتھ گجنی ہیئر كٹ دیا۔

گذشتہ 17 سال سے ان کی ہیئر سٹائلسٹ رہنے والی كانٹیریكٹر کا کہنا تھا ’عامر ہمیشہ اپنے بالوں کو لے کر کافی اوپن رہے۔ گجنی کی لک کو کافی پروموٹ کیا گیا۔ وہ ایسا لک تھا جسے کیری کرنا بڑا آسان تھا۔ شاید اس لیے یہ لک عام لوگوں میں انتہائی مقبول ہوا۔ یہ کٹ آج بھی گجنی کٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔‘

راہل رائے (عاشقی)

تصویر کے کاپی رائٹ Social media

اپنی پہلی ہی فلم سے راہل رائے نے بھلے ہی اپنی اداکاری کے لیے اتنی تعریف نہ بٹوری ہو لیکن ان کے بالوں نے کئی نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

راہل رائے اپنے اس سٹائل کی مقبولیت پر ہنس دیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ’میں 12 سال کی عمر سے ماڈلنگ کے لیے سفر کر رہا تھا۔ میں لندن میں تھا جب اس طرح کے بال رکھے۔ انڈیا میں تب اس طرح کا ہیئر كٹ بڑا نیا تھا۔ مہیش بھٹ جب مجھ ملے تو انہیں یہ سٹائل بہت پسند آیا۔‘

’ایک بار سلمان خان کے ساتھ منجدھار کی شوٹنگ کے دوران سلیم صاحب سیٹ پر تھے اور انھوں نے کہا کہ یہ سٹائل میری شناخت ہے اور میں اسے نہ بدلوں۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ لوگوں میں اس انداز کا بہت کریز تھا اور ہر کوئی ایسے بال کٹوانا چاہتا تھا۔

امیتابھ بچن

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter

بالوں کی بات ہو اور ’بالی وڈ کے شہنشاہ‘ کہے جانے والے امیتابھ بچن کا ذکر نہ ہو ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔ کانوں سے نیچے تک آتی موٹی قلمیں اور کالر تک آتے بال لوگوں میں آج بھی مقبول ہیں۔

امیتابھ کے ساتھ کئی سالوں سے کام کرنے والے ان کے میک اپ مین ساونت بتاتے ہیں، ’ڈان اور دیوار جیسی کئی فلموں میں ان کے جو بال ہیں وہ کافی ہٹ رہے لیکن وہ ان کا نیچرل سٹائل ہی تھا۔ اس میں زیادہ تبدیلی نہیں کرنا پڑی۔‘

’کان پر موٹی اور بڑی بڑی قلمیں ان کے لمبے چوڑے قد سے میل کھاتی تھیں اور ساتھ ہی جب وہ ایکشن کرتے تھے تو ان کے بال ہوا میں اڑتے تھے، لوگ اسی کے دیوانے تھے۔ ان کے جیسے بال بعد میں راجیش کھنہ اور ونود جی نے بھی ٹرائی کیے لیکن ان کے چہرے کی بناوٹ امت جی جیسی نہیں تھی۔ لہٰذا ان پر وہ سٹائل نہیں جچا۔‘

آج بھی یہ ہیئر سٹائل ’امیتابھ سٹائل‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں