پہلی بار ’ڈاکٹر ہُو‘ کا کردار ایک خاتون ادا کریں گی

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption جوڈی وِٹیکر یہ کردار نبھانے والی پہلی خاتون ہوں گی

مشہور برطانوی سائنس فکشن پروگرام ’ڈاکٹر ہُو‘ میں پہلی بار ایک خاتون مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

وِمبلڈن میں مردوں کے سِنگلز فائنل مقابلے کے بعد دکھائے جانے والے ایک اشتہار سے یہ بات منظر عام پر آئی کہ اگلے ڈاکٹر ہُو کا کردار اداکارہ جوڈی وِٹیکر نبھائیں گی۔

پاکستان میں پہلابین الاقوامی خواتین فلم فیسٹیول

چلڑ فورس:دس ہزار آڈیشنز کے بعد پانچ بچوں کا انتخاب

سنہ 2013 سے یہ کردار پیٹر کپالڈی نبھا رہے ہیں اور رواں سال کرسمس سپیشل میں وہ آخری بار اس کردار میں نظر آئیں گے۔

35 سالہ جوڈی وِٹیکر کا کہنا تھا کہ 'حقوق نسواں کی حامی ہونے کے ناطے وہ ڈاکٹر ہُو کا کردار ملنے پر جذبات سے سرشار ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ ' ڈاکٹر کا کردار میرے لیے کسی بھی اعزاز سے بڑھ کر ہے'۔

بی بی سی کے انٹرٹینمینٹ کی دنیا کے نامہ نگار لیزو زِمبا کا کہنا ہے کہ ایسا ہونے کی امید کم ہی تھی کہ ڈاکٹر ہِو ایک مرتبہ پھر کوئی مرد یا سفید فام ہی ہو خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب بی بی سی اپنے پروگرامز میں تنوع کی بات کر رہا ہے۔

بہت سے ناظرین ایک عرصے سے ایک خاتون کو ڈاکٹر کے کردار میں دیکھنا چاہتے تھے۔

اسی بارے میں