قطرینہ کیف کے فلمی سفر پر ایک نظر
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

قطرینہ کیف کے فلمی سفر پر ایک نظر

اس ہفتے بالی وڈ کی جس شخصیت کے بارے میں آپ جان پائیں گے وہ ہانگ کانگ میں جنم لینے والی قطرینہ کیف ہیں۔ برطانیہ سے انڈیا آنے والی قطرینہ کیف کا شمار بالی وڈ کی ٹاپ ہیروئنز میں ہوتا رہا ہے۔ قطرینہ نے اپنے کریئر کا آغاز گرچہ 'بوم' جیسی فلاپ فلم سے کیا تھا لیکن جلد ہی 'ہیلو لندن'، 'ویلکم' اور 'سنگھ از کنگ' جیسے فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت حاصل کر لی۔