بالی وڈ کی پہلی ’پن اپ گرل‘ کون تھیں؟

ہیما مالنی تصویر کے کاپی رائٹ DREAM GIRL
Image caption ہیما مالنی کو بھی ڈریم گرل کے نام سے جانا جاتا ہے

موجودہ سماج کو مردوں کے غلبے والا معاشرہ کہا جاتا ہے تاہم خواتین کے بغیر معاشرے کا تصور ادھورا ہے اور فلمی صنعت تو اس کے بغیر بے رونق کہی جا سکتی ہے۔

فرانسیسی اداکارہ كلاؤڈيہ دی فرنس نے اسی مناسبت سے ایک بار کہا تھا کہ ’کرۂ ارض سے اگر عورت کو ہٹا دیا جائے تو زمین تحت الثریٰ میں جا لگے گی۔‘

لیکن بالی وڈ میں فلموں کی پہلی اداکارہ سے متعلق بات کی جائے تو آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ چونکہ کوئی خاتون پہلی فلم میں کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہوئی اس لیے پہلی اداکارہ کا کردار بھی ایک مرد نے کیا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AJITA MADHAV
Image caption مدھو بالا نے لفظ سٹار کو اصلی معنی عطا کیے تھے

ان کا نام شریمان سالونكے تھا جنھوں نے دادا صاحب پھالکے اور بالی وڈ کی پہلی فلم راجہ ہريش چندر میں اداکاری کی تھی۔

دادا صاحب پھالكے کی دوسری فلم تھی ’بھسماسر موہنی‘ جس میں پہلی بار حقیقی طور پر دو خواتین کو کام کرنے کا موقع ملا جن کا نام درگا اور کملا تھا۔ لیکن چونکہ درگا بائی لیڈ رول میں تھیں اس لیے پہلی بالی وڈ ہیروئین ہونے کا کریڈٹ انہی کو ملتا ہے۔

لیکن جس اداکارہ کا جادو عوام کے سر پہلی بار چڑھ کر بولا ان کا نام منداكنی تھا۔ وہ دادا صاحب پھالكے کی بیٹی تھیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ ZANJEER MOVIE
Image caption بیگم پارہ

بالی وڈ میں فلموں کی پہلی سٹار سلوچنا تھیں جن کا اصلی نام روبی میئر تھا۔ وہ ٹیلیفون آپریٹر کا کام کرتی تھیں جو پہلی بار ’کوہ نور فلم کمپنی‘ کے تحت موہن بھونانی کی فلم ’وير بالا‘ میں آئیں تھیں۔ سلوچنا کی ادائیں لوگوں کو اتنی پسند آئیں کہ وہ خاموش فلموں کی پہلی سٹار بن گئیں۔

ایک دور میں اداکارہ ہیما مالنی کو فلمی دنیا کی ’ڈریم گرل‘ کہا جاتا تھا لیکن فلم مورخین کے مطابق اداکارہ ’دیویکا رانی‘ کو انڈین سنیما کی پہلی ’ڈریم گرل‘ کا خطاب دیا گیا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AJITA MADHAV
Image caption نادیہ

وہ فلم ’اچھوت کنیا‘ میں اشوک کمار کی ہیروئن تھیں۔ ’فرسٹ لیڈی آف دی انڈین سکرین‘ بھی دیویکا رانی کو کہا جاتا ہے جو اپنے زمانے کی غیر معمولی اداکارہ تھیں۔ پنڈت جواہر لال نہرو نے بھی ایک بار انھیں خط لکھ کر ان کی اداکاری کی تعریف کی تھی۔

1934 میں ایک فلم ’ہنٹروالی‘ آئی تھی جس کی ہیروئن نادیہ تھیں جو بعد میں فلمی دنیا کی سب سے پہلی ’سٹنٹ کوئین‘ کہلائیں۔

فلموں سے متعلق ایک معروف میگزین کے ایڈیٹر بی کے كرنجيا نے اپنے ایک مضمون میں لکھا تھا کہ مدھوبالا وہ پہلی اداکارہ تھیں جنھوں نے لفظ ’سٹار‘ کو صحیح معنی عطا کیے۔ پریس پر پابندی لگانے والی پہلی فنکار مدھوبالا ہی تھیں جو بالی وڈ کی ’وینس‘ کے نام سے بھی معروف ہوئیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ MUGAL-E-AAZAM
Image caption فلم مغل اعظم میں جودھا بائی کا کردار درگا کھوٹے نے ادا کیا تھا

تقریباً پانچ سو فلموں میں اپنی اداکاری اور مسحور کن رقص سے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرنے والی ہیلن کو بالی وڈ کی پہلی ’کیبرے کوئن‘ کا خطاب دیا گيا۔

فلموں پر لکھنے والے جے پرکاش چوكسے کا کہنا ہے کہ فلموں میں اعلی طبقے کی خواتین کے لیے راہ ہوار کرنے کا کام اداکارہ درگا کھوٹے نے کیا جنھوں نے خاموش فلموں کے دور سے لے کر جدید دور کی فلموں تک کا طویل سفر طے کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ DON MOVIE

انھوں نے اس دوران ’مغل اعظم‘ اور ’باورچی‘ جیسی فلموں میں کئی یادگار کردار نبھائے۔ بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ درگا پہلی ایسی اداکارہ تھی جو گریجویٹ تھیں۔

بیگم پارا اپنے زمانے کی سب سے ’بنداس گرل‘ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ اس زمانے نے میں ان کے فوٹو شوٹ کافی مشہور ہوئے تھے۔ انھیں بالی وڈ میں پہلی بار’پن اپ گرل‘ کا خطاب ملا تھا۔ بعد میں انھوں نے دلیپ کمار کے بھائی ناصر خان سے شادی کر کے گھر بسا لیا تھا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں