خاتون بس کے نیچے آنے سے بال بال بچ گئی
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

لندن: جاگر نے دھکا دیا لیکن خاتون بس کے نیچے آنے سے بال بال بچ گئی

ایک خاتون اس وقت مسافر بس کے نیچے آنے سے بال بال بچ گئی جب لندن کے ایک پل پر جاگنگ کرتے ہوئے ایک شخص نے انھیں اچانک دھکا دے دیا۔

سی سی ٹی وی سے حاصل ہونے والی فوٹیج میں مغربی لندن کے پٹنی برِج پر جاگنگ کرتے ہوئے شخص کو ایک پیدل چلتی ہوئی 33 سالہ خاتون کو اچانک سڑک پر دھکا دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔