’میرا سفر کافی مختلف ہے‘

کنگنا رناوت تصویر کے کاپی رائٹ UNIEVRSAL PR

بالی وڈ کی ادکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ انھیں زندگی میں ہر چیز چاہے وہ چھوٹی ہو یا بڑی لڑنے کے بعد ہی حاصل ہوئی ہے۔

بالی وڈ میں اکثر بغاوت کے موڈ میں نظر آنے والی اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم 'سمرن' ریلیز کے لیے تیار ہے۔

ممبئی میں فلم 'سمرن' کے ٹریلر لانچ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنگنا نے کہا ’میرا سفر کافی مختلف ہے، مجھے لگتا تھا کہ کیا واقعی میں میرا سفر منفرد ہے؟

بالی وڈ راؤنڈ اپ: 'بولے چوڑیاں بولے کنگنا'

کرن جوہر اور کنگنا رناوت کی نوک جھوک تلخی میں تبدیل

ان کا کہنا تھا 'میرے سفر میں ایک ہی پہلو سامنے آتا ہے کہ مجھے ہر چیز لڑ کر ہی ملی ہے۔'

تصویر کے کاپی رائٹ SIMRAN TRAILER

ان کا مزید کہنا تھا 'اب تو یہ لڑائی میری زندگی کا اصول بن گئی ہے۔ مجھے اس سے مشکل بھی نہیں ہے۔ میرا جو حق ہے میں اسے لے کر ہی رہوں گی۔'

اس موقع پر بات کرتے ہوئے فلم 'سمرن' کے ڈائریکٹر ہنسل مہتا نے بتایا 'مجھے کافی عرصے سے کنگنا کے ساتھ کام کرنے کی خواہش تھی۔ میں نے انھیں کئی سکرپٹ سنائے اور آخر انھیں 'سمرن' کا کردار پسند آ گیا اور انھوں نے میرے ساتھ کام کرنے کی حامی بھری۔

کنگنا رناوت 'سمرن' میں امریکہ میں منتقل ہونے والی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

یہ فلم 15 ستمبر کو ریلیز ہو گی۔

اسی بارے میں