کیا ہیری کی طرح اصل گائیڈ کو بھی محبت ہوتی ہے؟

شاہ رخ اور انوشکا تصویر کے کاپی رائٹ Red chillies entertainment
Image caption فلموں میں گائیڈ کو محبت ضرور ہوتی ہے

’راجہ ہندوستانی‘ میں دولت مند کرشمہ کپور کی ٹور گائیڈ عامر خان کے ساتھ محبت اور شادی ہو یا حال ہی میں آنے والی فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ جس میں گائیڈ بنے شاہ رخ خان اور انوشکا کی محبت ہو، حقیقی زندگی میں ایک گائیڈ کی زندگی اس سے بہت مختلف ہے۔

وارنسی کے پلکت گپتا کہتے ہیں کہ ایک آٹو یا رکشے والا جو لوگوں کو شہر گھماتا ہے وہ گائیڈ ہی ہوتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔

ان کے مطابق گائیڈ بننے کے لیے آپکو باقاعدہ ٹریننگ اور تعلیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ جہاں آپکو سکھایا جاتا ہے کہ آپ کو لوگوں سے کس طرح ملنا چاہیے،کیا پہننا چاہئیے، خواتین سیاحوں سے فاصلہ رکھنا چاہئیے اور اس کے لیے امتحان بھی ہوتا ہے جو فلموں میں دکھایا جاتا ہے وہ حقیقت سے بہت مختلف ہے'۔

تصویر کے کاپی رائٹ Ali Morani
Image caption عامر خان بھی دو فلموں میں گائیڈ کا کردار نبھا چکے ہیں

عامر خان دو فلموں میں ٹور گائیڈ بن چکے ہیں۔ یک بار 1996 میں فلم 'فنا' اور دوسری بار 'راجا ہندوستانی' میں ۔

فلم 'گائیڈ' میں، دیو آنند کا کردار سب سے پہلے وحیدہ رحمان کی زندگی بدلتا ہے، جس میں وحیدہ اپنے شوہر سے الگ ہو جاتیں ہیں ان تمام فلموں میں گائیڈ ہیروئنز کو بہت متاثر کرتے نظر آئے۔

Image caption پلکت، مہیندر اور گروندر

لیکن اصل زندگی میں گائیڈ ایسا نہیں ہوتا۔ آگرہ کے گورویندر سنگھ بتاتے ہیں،اپنے کام کے دوران ہم کہانیاں نہیں بنا سکتے ہمیں تو تاریخ بتانی ہوتی ہے جسے آپ بدل نہیں سکتے۔ فلموں میں جو دکھاتے ہیں ایسا ہمارے ساتھ نہیں ہوتا ہم پروفیشنلز ہیں۔

'جب ہیرری میٹ سیجل'، 'راجا ہندوستانی'، 'فنا'، 'جب جب پھول کھلے'اور شدھ دیسی رومانس' ان تمام فلموں میں ہیروئن جوان اور اکثر اکیلی دکھائی گئی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Yash Raj Films
Image caption فلموں میں گائیڈ ہیروئن کو متاثر کرتا ہے

لیکن حقیقی زندگی کے ٹورسٹ گائیڈ کا جن سیاحوں سے واسطہ پڑتا ہے وہ فلمی کرداروں کی طرح نہیں ہوتے۔ جے پور کے مہندر سنگھ کہتے ہیں، 'زیادہ ترسیاح امریکہ، برطانیہ، جاپان اور فرانس جیسے ملکوں سے آتے ہیں اوراکثر ان کی عمر بھی پینتیس سے زیادہ ہی ہوتی ہے۔ اب فلموں میں تو ہر چیز کو مصالحہ دار بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ dev anand
Image caption فلم گائیڈ کافی مقبول رہی تھی

لوگ ٹورسٹ گائیڈ کیوں بنتے ہیں۔یہ ان کی پسند ہوتی یا ان کے پاس ایسا کچھ کرنے کا جذبہ ہوتا ہے۔

پلکت کہتے ہیں، 'مجھے لوگوں سے ملنا پسند ہے اور یہ میرا شوق تھا. اپنے خاندان میں میں اکیلا شخص ہوں جس نے یہ پیشہ اختیار کیا'۔

پلکت نے وضاحت کی ہے کہ گائیڈز کے بارے میں فلمیں دیکھ کر لوگ جو رائے بناتے ہیں وہ غلط ہے دراصل، اس پیشے کے لیے مختلف تربیت اور جذبے کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر کوئی شخص یہ خصوصیات رکھتا ہے تو پھر اسے اس کام میں مزہ آئے گا۔