’فواد اپنی اداکاری سے زیادہ خوبصورتی کے لیے مشہور ہے‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’فواد خان کی اداکاری سے زیادہ خوبصورتی مشہور ہے‘

شان شاہد ممکنہ طور پر اب بھی پاکستان کے سب سے بڑے سٹار ہیں۔ 1990 میں انھوں نے فلم ’بلندی‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کیا اور اب بھی اس ملک کے چوٹی کے اداکاروں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شان کبھی بھی بیانات دینے سے پیچھے نہیں ہٹتے اور تنازعات میں گھرے رہتے ہیں۔

عنقریب شان کی نئی فلم ’ارتھ، دی ڈیسٹینیشن‘ جو انڈین ہدایتکار مہیش بھٹ کی آپ بیتی اور مشہور فلم پر مبنی ہے دنیا کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی ہے۔

اس موقع پر ہماری ساتھی فیفی ہارون نے ان سے لندن میں خصوصی گفتگو کی۔ سنیے ان کی بات چیت۔