انوشکا اور وراٹ کی شادی پر وطن پرستی کی بحث

وراٹ اور انوشکا شرما تصویر کے کاپی رائٹ Instagram

انڈیا کی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر وراٹ کوہلی نے ملک سے باہر اٹلی میں شادی کیا کی کہ وہ بعض لوگوں کے لیے 'ملک مخالف' ہو گئے۔

بیرونِ ملک شادی کی تقریب سے دولہا دلہن کے رشتہ داروں کو شکایت ہو یا نہ ہو لیکن انڈیا کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے بی جے پی کے رکن اسمبلی کو ان کا یہ فیصلہ ایک آنکھ نہ بھایا۔

بی جے پی لیڈر پنّا لال شاکیہ نے 'سکل انڈیا' کے ایک پروگرام میں کہا: 'شادی کی رسم کے لیے انڈیا میں جگہ نہیں ملی۔ غضب ہو گيا۔ ارے، کیا ہندوستان میں جگہ نہیں ملی۔ کیا ہندوستان اس قدر اچھوت ہے؟'

'اس ملک میں رام، کرشن، وکرمادتیہ اور یودھشٹر کی شادی ہوئی۔ آپ سب کی بھی شادی ہوئی ہے یا ہونے والی ہو گی۔ لیکن ہم میں سے کوئی بھی بیرون ملک نہیں جائے گا۔ پیسے اور شہرت یہاں کمائی جا رہی ہے اور شادی کے لیے اربوں روپے یہاں سے لے جائے گئے۔ ہندوستان کی سرزمین ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی۔ اس سے یہ واضح ہے کہ وہ محب وطن نہیں، وہ محب وطن نہیں ہیں۔

شادی اور وطن پرستی

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter/@Virushka__folyf
Image caption انوشکا اور وراٹ شادی کے بعد

اٹلی میں انوشکا اور وراٹ کی شادی صرف بی جے پی کے ایم ایل اے کو ہی نہیں بلکہ بہت سے دوسرے لوگوں کو پسند نہیں آئی اور وہ اسے وطن پرستی سے جوڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

٭ انوشکا اور وراٹ کی شادی ہو گئی؟

٭ انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کی شادی

فیس بک پر 'آزاد بھارت' کے نام سے انوشکا اور وراٹ کوہلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ لکھا گیا: 'آپ اپنے ملک کے لوگوں فائدہ پہنچانے کے بارے میں تو خواب میں بھی نہیں سوچ سکتے۔ آپ جیسے امیروں کے دل میں جس دن ایسے خیالات پیدا ہوں گے اس دن انڈیا دنیا کا امیر ترین ملک بن جائے گا۔‘

اس پوسٹ کو 35 ہزار سے زائد افراد نے شیئر کیا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Facebook
Image caption اس تصویر کے ساتھ یہ لکھا گیا ہے کہ 'ہندوستانی ہو کر بھی ہندوستان کی اہمیت کو نہیں سمجھ رہے ہیں'

ایک صارف رام موہن جھا لکھتے ہیں: 'ہم نے ایسے لوگوں کو سر پر بٹھا رکھا ہے۔ یہ لوگ ملک کے لیے نہیں اپنے لیے کھیلتے ہیں اور سارے پیسے بیرون ممالک میں خرچ کرتے ہیں۔ انڈیا میں کیا نہیں ہے کہ انھیں بیرون ملک میں شادی کرنی پڑی؟

یہ بھی پڑھیں

٭ وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی، تصویروں میں

٭ انوشکا کے ساتھ منگنی نہیں کر رہا: وراٹ کوہلی

بھیم ببلی بھانو نامی صارف نے لکھا: 'یہ لوگ یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے ملک کے لیے کتنے غیر ذمہ دار ہیں۔ ایسے لوگ وطن پرستی کی باتیں کیا کریں گے۔ انھیں صرف پیسے چاہیے۔'

سونو گپتا لکھتے ہیں کہ'اگر یہ لوگ انڈیا میں شادی کرتے ہیں تو لوگوں کو کام ملتا۔ انڈیا سے کمایا ہوا پیسہ انڈیا میں رہتا۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ Anushkar sharma/Twitter
Image caption دونوں نے شادی کے بعد یہ تصویر شيئر کرکے اپنی شادی کی خبر دی تھی

سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ ان تصورات کے مخالف بھی نظر آئے۔

امت جان نامی صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا: 'کوہلی (آپ) انڈیا واپس آتے ہی بی جے پی کے رکن اسمبلی پنّا لال سے وطن پرستی کی سند لے لیں۔ تم اور انوشکا وطن پرست نہیں ہو!'

انوراگ اگروال نامی صارف نے لکھا کہ'جو لوگ وراٹ اور انوشکا کی ذاتی زندگی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ اگر ان لوگوں کو یورپ کی سیر کا انتظام کر دیا جائے تو یہ خود وہاں جائیں گے۔ کچھ لوگ ذاتی پسند کی بنیاد پر وطن پرستی اور قوم پرستی کی سند تقسیم کر رہے ہیں۔'

اسی بارے میں