شاہ رخ خان کے رہتے انوشکا کو نہیں بھولیں گے وراٹ کوہلی

انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

اٹلی میں شادی، برفیلی وادیوں میں ہنی مون، موسم سرما کے دنوں دہلی میں استقبالیہ اور پھر ممبئی میں استقبالیہ کے ساتھ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر وراٹ کوہلی کی شادی کی تقریب اب مکمل ہوگئی ہے۔

گذشتہ روز 26 دسمبر کو انھوں نے ممبئی میں فلم انڈسٹری اور کھیل کی دنیا کے دوستوں کے لیے عشائیہ رکھا تھا۔

استقبالیہ میں فلم انڈسٹری کے کئی سٹارز شامل ہوئے اور سوشل میڈیا پر اس پارٹی پر لوگوں کی نظریں رہیں۔ 'وروشکا' نامی ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر بہت دیر تک سر فہرست رہا۔ خیال رہے کہ شادی سے قبل ہی سوشل میڈیا پر ان دونوں کے نام وراٹ اور انوشکا کو ملا کر وروشکا بنا دیا گيا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ TWITTER/AMITABH BACHCHAN
Image caption امیتابھ بچن، ایشوریہ رائے ابھیشیک بچن کو یہاں دولھا دلھن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے

بالی وڈ کے لیجنڈ امیتابھ بچن اس استقبالیہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ شریک ہوئے اور انھوں نے چند تصویریں بھی شیئر کیں اور اپنے مداحوں کو بھی اس کا حصہ بنایا۔

استقبالیہ میں مہندر سنگھ دھونی اپنے بیٹی اور اہلیہ ساکشی کے ساتھ شریک ہوئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption ایم ایس دھونی اپنی اہلیہ اور بچی کے ساتھ ریسپشن میں شریک ہوئے

اداکار رنبیر کپور بھی ریسپشن میں نظر آئے۔ رواں سال ان کی فلم اے دل ہے مشکل فلاپ رہی تھی اور فلم میں رنبیر کپور کو انوشکا نہیں مل پاتی ہے اور اصل زندگی میں بھی ایسا نہیں ہو پایا۔ فلم میں جو دل ٹوٹتا نظر آیا تھا ریسپشن میں وراٹ اور رنویر نے اسے یوں جوڑ دیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ INSTAGRAM/VIRAT.KOHLI.S
Image caption اداکار رنبیر کپور کو دولھا دلھن انوشکا اور وراٹ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے

ممبئی میں دہلی کے دو لڑکے جب ملتے ہیں تو ایک سماں بندھ جاتا ہے۔ رقص کا ماحول پیدا ہو جاتا ہے اور یہی اس وقت ہوا جب بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان وہاں پہنچے۔ خیال رہے کہ انوشکا شرما کو شاہ رخ خان کی فلم 'رب نے بنا دی جوڑی' کے ساتھ سب سے بڑا بریک ملا تھا اور اس کے بعد انھوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ SHAHRUKH KHAN/TWITTER

سوشل میڈیا انسٹا گرام پر ریسپشن پارٹی کے چند ویڈیوز شیئر کیے گئے ہیں جن میں شاہ رخ خان اپنی ہی فلم کے گیتوں پر تھرکتے نظر آئے۔

شاہ رخ کے ساتھ فلم جب تک ہے جاں میں بھی انوشکا اہم کردار میں ہیں اور اس فلم میں شاہ رخ کے کئی رومانوی مکالمے مشہور ہوئے تھے۔ ریسپشن میں بھی شاہ رخ خان ان مکالموں کو کہتے نظر آئے جس میں کچھ سوشل ایڈیٹنگ تھی یعنی چہرہ وراٹ کا اور الفاظ شاہ رخ کے۔

اس استقبالیہ میں انوشکا شرما بھی رقص کرتی نظر آئیں۔ اس ویڈیو میں ایک پنجابی گیت پر آپ شاہ رخ خان، وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کو ڈانس کرتے دیکھ سکتے ہیں۔

اس ریسپشن میں کرکٹر پانڈیا برادران بھی نظر آئے۔ پانڈیا برادران نے آئی پی ایل میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا تھا۔ ریسپشن میں ان کے انداز باراتیوں جیسے نظر آئے جسے اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

کوہلی کی شادی رواں سال کھیل اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی سب سے بڑی شادی کہی جا سکتی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ INSTAGRAM/VIRAT.KOHLI.S
Image caption کنگنا رناوت کے ساتھ انوشکا اور کوہلی

گذشتہ رات کے ریسپشن میں اداکارہ کنگنا راناوت، سچن تنڈولکر، سوربھ گانگولی، انیل کمبلے، روی شاستری، ہدایت کار انوراگ کشیپ اور موسیقار اے آر رحمان بھی نظر آئے۔ ان کے علاوہ مشاہیر کی ایک لمبی فہرست ہے۔

اسی بارے میں