20 سالہ نوجوان 45 کروڑ ڈالر کی لاٹری کا فاتح

شین مسلر تصویر کے کاپی رائٹ Facebook
Image caption شین مسلر کو یہاں اپنی بہن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے

امریکی ریاست فلوریڈا کے 20 سالہ نوجوان نے 45 کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیتی ہے اور وہ اس سے 'کچھ مزے' کرنا چاہتے ہیں۔

شین مسلر امریکہ کی لاٹری کی تاریخ میں چوتھی سب سے بڑی رقم جیتنے والے بن گئے ہیں۔

انھوں نے ایک لمبے عرصے میں پوری رقم کی جگہ ایک ہی وقت میں 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی رقم کا انتخاب کیا ہے۔

ایک بیان کے مطابق شین مسلر نے کہا کہ میگا میلیئنز ڈرا کی شب ان کا دل کہہ رہا تھا کہ وہ جیت سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

٭ 75 کروڑ ڈالر جیت کر فوراً نوکری چھوڑ دی

٭ تیسری بار لاٹری جیتنے والا کینیڈین جوڑا

٭ خواب میں دیکھے نمبر سے لاٹری جیت لی

ایک ہفتے قبل نتائج کے چند منٹ بعد انھوں نے اپنے فیس بک پر لکھا: 'او مائی گاڈ۔'

مسٹر مسلر نے اپنے لاٹری جیتنے والا ٹکٹ جمعے کو ریاستی لاٹری کے ہیڈکواٹر ٹیلہیسی میں پیش کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Facebook
Image caption شین مسلر اپنی جیت کی رقم سے انسانیت کے لیے کچھ خیر کا کام کرنا چاہتے ہیں

انھوں نے کہا کہ جیت کی اس رقم سے وہ بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

بیان کے مطابق انھوں نے کہا: 'میں ابھی صرف 20 سال کا ہوں اور مجھے امید ہے کہ اس سے میں اپنی بہت سی خواہشات پوری کر سکوں گا، اپنے گھر کی مدد اور انسانیت کے لیے بھلائی کر سکوں گا۔‘

یہ بھی پڑھیے

٭ بھلکڑ مالی لاٹری جیت کر ٹکٹ چیک کرنا ہی بھول گیا

٭ کیا آپ لاٹری کی رقم سے خیراتی ادارہ کھولیں گے؟

انھوں نے ٹیمپا بے ٹائمز کو بتایا: 'میں اپنے اہل خانہ کا خیال رکھنا چاہتا ہوں، کچھ مزے کرنا چاہتا ہوں اور مالی کامیابی کی راہ ہموار کرتے ہوئے مستقبل میں ایک وراثت چھوڑنا چاہتا ہوں۔'

ان کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل نوکری سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption میگا میلینز لاٹری امریکہ کی 44 ریاستوں میں کھیلی جاتی ہے

مسٹر مسلر نے لاٹری جیتنے والا ٹکٹ ٹیمپا سے 40 کلومیٹر شمال میں اپنے شہر پورٹ ریچی کے سیون-الیون سے 'کوئک پک' آپشن کے ذریعے خریدا تھا۔ اس آپشن کے تحت کوئی بھی نمبر آ سکتا ہے۔

جیتنے والے نمبر اس طرح تھے۔ 28، 30، 39، 59، اور 70 اور میگا بال 10۔

شین مسلر نے کہا: 'میں نے اپنی مختصر سی زندگی میں جو ایک بات سیکھی ہے وہ یہ ہے کہ اگر آپ مثبت ذہن کے ساتھ خود سے صادق ہیں تو آپ کو اس کا انعام ملتا ہے۔

'میں مستقبل کے لیے پر امید ہوں۔'

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں